Mulak Dushman Quwwatein Kaun Si Hain?
Posted By: Pango on 23-07-2018 | 03:16:39Category: Political Videos, Newsملک دشمن قوتیں کون سی ہیں، ملکی سیاسی صورت حال میں سانحہ مستونگ کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے ؟ڈی جی آئی ایس پی آر اور عمران خان نے کس دشمن کی طرف اشارہ کیا؟ معروف تجزیہ کار حسن نثار نے ناقابل یقین راز سے پردہ اٹھا دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک )معروف تجزیہ کارحسن نثار نے کہا ہے کہ ملک میں موجود دشمن قوتوں کی طرف ڈی جی آئی ایس پی آرنے بڑا واضح اشارہ دیا ہے ۔عمران خا ن نے بھی اس بارے میں بات کی ہے لیکن مبہم انداز میں کی ہے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام ”میرے مطابق “
میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا ہے کہ ہمارے اندر وہ قوتیں موجود ہیں جو ملک دشمن ہیں اور اس حوالے سے آئی ایس پی آر کے ترجمان نے اپنی پریس کانفرنس میں بڑا واضح اشارہ دیا ہے ۔ عمران خان نے بھی اس حوالے سے بات کی ہے لیکن مبہم انداز میں ان کوکھل کر بتانا چاہئے تھا ۔اس وقت ملک کے اندر ایک چومکھی لڑائی جاری ہے جو لڑنا پڑ رہی ہے ۔سانحہ مستونگ افسوسناک ہے لیکن ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ بات کہاں پر تھی اور کہاں پر آگئی ہے ؟دہشت گردی کے خلاف فوج نے قربانیاں دی ہیں لیکن اس کا کریڈٹ جو لیتے پھر رہے ہیں وہ گھروں میں آرام سے بیٹھے ہیں۔(ع۔ع)

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












