Tamaam Siasi Jamaatein... Muhem Mein
Posted By: Manglu on 23-07-2018 | 03:19:53Category: Political Videos, Newsتمام سیاسی جماعتیں الیکشن مہم میں مصروف لیکن سی پیک منصوبہ میں اندر ہی اندرکیا گیم کھیل دی گئی ہے؟ موقر قومی اخبار نے تشویشناک رپورٹ جاری کر دی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پورا پاکستان اور ہرسیاسی جماعت الیکشن 2018ءکی تیاریوں میں مصروف ہے لیکن این ایچ اے کی طرف سے دیئے گئے چیک باﺅنس ہونے اور مالی مشکلات کی وجہ سے سی پیک سے جڑے سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں پر کام روک دیاگیا،کسی ایک فرم کا نہیں بلکہ سڑکوں کی تعمیر کا کام کرنیوالی،
کئی فرموں کو ادا کیے گئے چیکس باﺅنس ہوئے۔انگریزی جریدےکے مطابق چیک باﺅنس ہونے کے بعد انہوں نے کام روکنے کا فیصلہ کرلیا، کام روکنے والی فرموں میں زیڈ کے بی، ایس کے بی ، سردار اشرف ڈی بلوچ، اے سی جی سی چائنیز، میٹراکون اور چائنا ریلوے 17گروپ شامل ہیں۔متعلقہ فرمز کے نمائندوں کے مطابق 5بلین روپے کے چیک باﺅنس ہوئے ہیں جس کے بعد تعمیراتی سرگرمیوں میں رکاوٹ آئی جبکہ مزدوروں او رانجینئرز سمیت متعلقہ سٹیک ہولڈز بھی متاثر ہوئے ہیں۔این ایچ اے کے ترجمان کاشف زمان نے بتایاکہ 29جون کو 5بلین روپے جاری کیے گئے تھے جس میں ڈیڑھ بلین اسی دن کلیئرہوگئے تھے جبکہ بقایا چیکس اگلے دن ڈیپوزٹ کروادیئے گئے لیکن وہ کلیئرنہ ہوسکے تاہم اس سے کام متاثر نہیں ہوا، معاملہ حکومت کو بھجوا دیاگیا ہے۔ان کامزید کہناتھاکہ یہ تمام منصوبے جن کے بارے میں سوال اٹھایا گیا، دسمبر2018ءتک مکمل ہو جائیں گے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ مالی مشکلات کی وجہ سے سی پیک منصوبے تاخیر کا شکار ہیں۔ جن منصوبوں پرکام روکا گیا ان میں کراچی لاہور موٹروے کے تمام حصے، سی پیک کا مغربی روٹ،400کلومیٹر طویل سیون پیکجز آف ہکالا و ڈیرہ اسماعیل خان روڈ شامل ہیں۔ (س)

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











