NAB Ne...House Bechne Ki Koshish...
Posted By: Akram on 23-07-2018 | 03:22:14Category: Political Videos, Newsنیب نے ایون فیلڈ ہاؤس بیچنے کی کوشش ناکام بنا دی، فوری طور پر ایسا کام کردیا کہ شریف خاندان ہکا بکا رہ گیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک) شریف خاندان کی جانب سے ایون فیلڈ فلیٹس بیچنے کی کوشش کے بعد نیب بھی متحرک ، فلیٹس کی فروخت رکوانے کیلئے برطانوی حکام سے رابطہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل میڈیا پر یہ خبریں آئی تھیں کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کو بیچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
جس کے لیے پراپرٹی ڈیلرز کی آمدو رفت بھی جاری ہے۔مالکان کی طرف سے ایون فیلڈ ہاؤس کو جلد فروخت کرنے یا پھر کرائے پر دینے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ تاہم اب اس حوالے سے ایک اہم خبر سامنے آئی ہے کہ شریف خاندان کی ایون فیلڈ فلیٹس بیچنے کی کوشش کے بعد نیب متحرک ہو گیا ہے اور نیب حکام نے فلیٹس کی فروخت رکوانے کیلئے برطانوی حکام سے رابطہ کرلیا۔نیب نے برطانوی حکام کو پاکستانی عدالت کے فیصلے پر عمل در آمد کا کہہ دیا ہے،واضح رہے نیب نے وزارت خارجہ اور وزارت قانون کی مشاورت کے بعد برطانوی حکام سے رابطہ کیا۔جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق خیرپورمیں پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ فنکشنل کے درمیان ہو نیوالے جھگڑے کا مقدمہ پیرپگارا کے بیٹے سمیت 50ا کیخلاف درج کرلیا گیا،مقدمے میں،دہشت گردی کی دفعات درج کی گئی ہیں ۔تھانہ پیر جو گوٹھ میں پی پی کارکن محمد یاسین کی مدعیت میں 50 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں پیر صاحب پگارا کے بیٹے اور پی ایس 32 سے جی ڈی اے کے امیدوار راشد شاہ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے کے مطابق گزشتہ روز پی پی کی انتخابی ریلی پر پیر جو گوٹھ میں مسلح اور ڈنڈا بردار افراد نے حملہ کر کے 5افراد کو زخمی کر دیا تھا۔حملہ آوروں نے تین کروڑ روپے مالیت کی 20 گاڑیاں، ساونڈ سسٹم اور جنریٹر چھین لئے تھے۔واقعے کے خلاف پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے حسین بائی پاس پر دھرنا بھی دیا تھا اور خیرپور شہر میں دکانیں بند کرا دی تھیں تاہم آج شہر میں تمام تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں اور شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔(ز،ط)

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











