Election Se Qabal...Afsar Ne Aisa...
Posted By: Pango on 23-07-2018 | 03:32:25Category: Political Videos, Newsالیکشن سے قبل اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر نے ایسا کام کر دیا کہ الیکشن کمیشن نے فوری عہدے سے ہی ہٹا دیا ، بڑی خبر آ گئی
ایبٹ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )الیکشن کمیشن نے ایبٹ آباد کے حلقے این اے 16 کے اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر کو معطل کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر ابراہیم شاہ کو احکامات نہ ماننے پر معطل کیا گیاہے ۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ انتخابی مہم 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب انتخابی مہم ہر صورت ختم کر دی جائے۔ انتخابی قانون 2017ء کے مطابق خلاف ورزی کرنے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ یا 2 سال قید یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ آج انتخابی مہم کا آخری روز ہے جو کہ آج رات 12 بجے ختم ہو جائے گی اور اس ڈیڈ لائن کو مد نظر رکھتے ہوئے امیدوار اپنے اپنے حلقوں میں انتخابی مہم کو زور شور سے چلارہے ہیں ۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











