Gadhe Par Zulam Karne Waale Apne Anjaam Ko Zaroor Pohanche Ge
Posted By: Manglu on 23-07-2018 | 03:34:10Category: Political Videos, Newsسیاسی جماعت کی ریلی کے دوران تشدد کا نشانہ بننے والا یہ گدھا اب کس حالت میں ہے ؟ جان کر آپ کے غصے کی انتہا نہ رہے گی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیاسی جماعت کی ریلی کے دوران تشدد کا نشانہ بننے والا گدھا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دنیا سے رخصت ہو گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ دنوں ایک سیاسی جماعت کی ریلی کے دوران گدھے کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے اسے شدید چوٹیں آئیں اور وہ بے ہوش ہوگیا۔جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیم اے سی ایف اینیمل کی جانب سے اس گدھے کو ریسکیو کیا گیا اور علاج کی سہولت فراہم کی گئی۔اےسی ایف اینیمل کے مطابق سیاسی کارکنان کے تشدد کا نشانہ بننے والا گدھا دم توڑ گیا ہے۔
اے سی ایف اینیمل کی فیس بک پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز اس کی حالت بہتر تھی، وہ اپنے پیروں پر کھڑا ہوا اور بہتر طریقے اپنی غذا بھی لی۔اے سی ایف اینیمل کی جانب سے کہا گیاہے کہ واقعے کے بعد یہ جانور صرف ایک ہفتہ زندہ رہ سکا اور اب دم توڑ گیا۔
واضح رہے کہ سیاسی جماعت کی ریلی کے دوران گدھے کو صرف اس بنا پر نشانہ بنایا گیا کہ اس پر ایک سیاسی حریف کا نام تحریر تھا۔انسانی حیوانیت کے اس واقعے پر عوام کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا اور اس عمل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس کی مذمت بھی کی گئی لیکن اس کے باوجود سیاسی جماعتوں کے کارکنان پر کوئی اثر نہ ہوا اور 18 جولائی کو ایک اور گدھے کو سیاسی اختلاف کی بھینٹ چڑھا دیا گیا۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












