Fazaai Aalodgi Ke Khilaaf...
Posted By: Ahmed on 23-07-2018 | 03:35:15Category: Political Videos, Newsفضائی آلودگی کیخلاف ازخود نوٹس کی سماعت، عدالتی کمیشن کی تفصیلی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع ،چیف جسٹس کا سموگ کمیشن کوسفارشات پرعملدرآمد کاطریقہ کار 10 روزمیں پیش کرنےکاحکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)فضائی آلودگی کیخلاف ازخودنوٹس کی سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں سماعت کے دوران عدالتی کمیشن کے سربراہ ڈاکٹرپرویزحسن نے تفصیلی رپورٹ جمع کرادی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے فضائی آلودگی کیخلاف ازخود نوٹس کی سماعت کی ، عدالتی کمیشن کے سربراہ ڈاکٹرپرویزحسن نے تفصیلی رپورٹ جمع کرادی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہورمیں واحدسالڈ ویسٹ ڈسپوزل یونٹ ناکافی ہے،40 فیصدفضائی آلودگی گاڑیوں کے دھویں سے پیداہوتی ہے،ڈاکٹرپرویزحسن کا کہناتھا کہ آلودگی کے خاتمے کیلئے قوانین پرعملدرآمدنہیں ہوتا،آلودگی کے خاتمے کیلئے ایئرکمیشن قائم کرکے مانیٹرنگ کاحکم دیاجائے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شکایات ہیں پی ایس اوناقص پٹرول درآمدکررہاہے۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ عدالت اس بات کی تصدیق کررہی کہ حقائق کیاہیں،عدالت نے سموگ کمیشن کوسفارشات پرعملدرآمد کاطریقہ کار 10 روزمیں پیش کرنےکاحکم دے دیا۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











