Election 2018 Chai Wala Bhi Qaumi...
Posted By: Pango on 23-07-2018 | 04:41:58Category: Political Videos, Newsالیکشن 2018 : چائے والا بھی قومی اسمبلی کا امیدوار ۔۔۔۔صوبہ پنجاب کے اہم ترین ضلع سے ناقابل یقین خبر آگئی
گجرات(ویب ڈیسک) گجرات کے چائے فروش لطیف ملک قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 69 سے ق لیگ کے چودھری پرویز الہیٰ، ن لیگ کے چودھری مبشر حسین اور پیپلز پارٹی کی وزیر النساء ایڈوکیٹ سمیت 13 امیدواروں کے مقابلے میں الیکشن لڑ رہے ہیں۔انتخابی گہما گہمی میں گجرات کے حلقے سے
ایک ایسے امیدوار بھی میدان میں ہیں جو دن بھر چائے بیچتے ہیں اور شام کو علاقہ بھر میں اپنی کمپین بھی چلاتے ہیں، انہیں یقین ہے کہ اگر عوام نے ان کو موقع دیا تو وہ ہر پلیٹ فارم پر غریبوں کی آواز اٹھائیں گے اور انہیں جائز حق دلانے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔آنکھوں میں اپنی جیت کے خواب سجائے لطیف ملک صبح سویرے دودھ کے برتن تھامے گھر سے نکلتا ہے تو اپنے منشور پر مبنی پمفلٹ بھی تقسیم کرتے جاتے ہیں۔اہل علاقہ سے خطاب کیلئے ساؤنڈ سسٹم کے بغیر ہی اپنی گرج دار آواز سے ہر کسی کو اپنی جانب متوجہ کر لیتے ہیں۔ لطیف کو الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی نشان ”پسٹل“ الاٹ کیا گیا ہے۔وہ جہاں بھی جاتے ہیں لوگ پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے اور مالائیں پہنا کر والہانہ استقبال کرتے ہوئے ان کا حوصلہ بڑھاتے ہیں۔ ان کے مخصوص طرزِ خطاب کا ہر کوئی معترف ہے، علاقے کے لوگوں کو یقین ہے کہ لطیف ملک جیسا غریب امیدوار ہی ان کے دکھ درد اورمسائل حل کر سکتا ہے۔گجرات ج ا طائے فروش لطیف ملک قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 69 سے(ق) لیگ کے چوہدری پرویز الہی، (ن) لیگ کے چوہدری مبشر حین اور پیپلز پارٹی کی وزیر النساء ایڈو کیٹ 13 امیدوار کے مقابلے میں الیکشن لڑرہا ہے۔(ف،م)

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












