Breaking News: Jail Se Nawaz Shrif Ka...
Posted By: Ahmed on 23-07-2018 | 11:18:07Category: Political Videos, Newsبریکنگ نیوز: اڈیالہ جیل سے نواز شریف کا لیگی کارکنان کے نام تازہ ترین پیغام منظر عام پر آگیا
راولپنڈی(ویب ڈیسک ) سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا آڈیو بیان میں کہنا ہے کہ برسوں سے ہماری خرابیوں کی ذمہ دار دیوار کو آخری دھکا دینے کا وقت آگیا ہے۔نواز شریف اور مریم نواز اڈیالہ جیل میں قید ہیں لیکن مریم نواز کے ٹوئٹر ہینڈل سے سابق وزیر اعظم کا آڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے۔
اپنے آڈیو پیغام میں نواز شریف کا کہنا ہے کہ 25 جولائی کا تاریخی دن آن پہنچا ہے اور میں جیل اور اس قید میں بھی آپ کا جوش و خروش اور ولولہ دیکھ رہا ہوں، ہر طرف ووٹ کو عزت دو کے نعرے سن رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ برسوں سے ہماری خرابیوں کی ذمہ دار دیوار کو آخری دھکا دینے کا لمحہ آگیا ہے۔قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف کا الیکشن سے قبل قوم کے نام پیغام۔
25 جولائی کو اپنے حقوق کی آزادی اور ووٹ کی عزت کے لئے اٹھ کھڑے ہو، گھروں سے نکلو اور شیر پر مہر لگاؤ۔#PMLN نواز شریف کا بیان میں کہنا تھا کہ میں اور مریم اسی لیے قید میں ہیں کہ آپ کی عزت اور آپ کے ووٹ کی عزت کے لیے تحریک اٹھائی ہے لہذا وقت آگیا ہے کہ آپ اس تحریک کو کامیاب بنائیں اور آپ ایسا تاریخی فیصلہ سنائیں جو تمام فیصلوں کو بہا لے جائے۔ان کا کہنا ہے کہ 25 جولائی کو نماز فجر کے بعد بھرپور عزم اور پختہ ارادے کے ساتھ گھروں سے نکلو، اپنی عزت اور ووٹ کی حرمت کے لیے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ کو دو، شیر کے نشان کو ووٹ دو۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کی تقدیر بدلنے کا سنہری موقع مل رہا ہے، اس سے پر قیمت پر آپ نے پاکستان کی تقدیر بدلنی ہے۔خیال رہے کہ احتساب عدالت نے سابق وزیرایراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس میں 6 جولائی کو بالترتیب 11 اور 8 سال کی سزا سنائی تھی اور دونوں کو لندن سے وطن واپس پہنچنے پر 13 جولائی کو گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔(ع،ع)

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












