Shrif Khandaan Jis Tarah Mazloom Ban Raha Hai
Posted By: Ahmed on 23-07-2018 | 18:59:25Category: Political Videos, Newsشریف خاندان جس طرح مظلوم بن رہا ہے اس سے تو لگتا ہے کہ ۔۔۔۔ لاہور جلسہ میں عمران خان کے خطاب کی تفصیلات ملاحظہ کیجیے
لاہور (ویب ڈیسک)تحریک انصا ف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان جتنا ڈرامہ کررہاہے اتنا تو فلموں میں بھی نہیں ہوتا ، چوری نہ کرتے اور نہ جیل جاتے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ
دنیا کے عظیم لیڈر حضرت محمد اور پاکستان کے عظیم لیڈر قائد اعظم محمد علی جناح ہیں ۔ قائد اعظم محمد علی جناح کبھی کسی کے سامنے سرنہیں جھکاتے تھے ۔ وہ غلام ہندوستان میں ایک آزاد انسان تھے جو اللہ پر ایمان رکھتے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ ایک چیز مسلمان ہونے کے لئے چاہئے اوروہ سچ بولنا ہے اور یہ ہمارے نبی نے بتایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایمان والا شخص کبھی اپنا ضمیر پیسے سے نہیں بیچتا اور وہ حق اور سچ کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چور اور ڈاکو ملک کو مقروض کرگئے ہیں۔ ایک طرف اربوں کے پراجیکٹس ہیں تو دوسری طر ف پینے کا پانی نہیں ، نوجوان بیروز گار پھر رہے ہیں، ہسپتالوں میں ایک ایک بیڈ پر چارچار مریض پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب نکلنے کا وقت ہے ، سب نے 25جولائی کو سب نے باہر نکلنا ہے ۔ میں میو ہسپتال میں پیدا ہوا تھا ۔انہوں نے کہا کہ اب کہتے ہیں کہ اڈیالہ جیل میں مچھر کاٹ رہے ہیں اور گرمی لگ رہی ہے ائر کنڈیشنر لگ رہے ہیں۔ یہ انڈین فلموں والی اداکاری کررہے ہیں بلکہ اتنی اداکاری تو انڈین فلموں میں بھی نہیں ہوتی ۔ عمران خان نے کہا کہ چور ی نہ کرتے اور نہ جیل جاتے ۔شریف خاندان جتنا مظلومیت کا ڈرامہ کر رہا ہے اتنا ڈرامہ تو فلموں میں بھی نہیں ہوتا ۔عمران خان نے کہا کہ نوجوان سب کو گھروں سے باہر نکالیں اور میرا دل کہہ رہا ہے کہ اب فرعونیت ختم ہوجائیگی ۔ یہ وقت کے فرعون ہیں جو عابد باکسرجیسے لوگوں سے قتل کر واتے تھے ۔ اب 25جولائی کو لاہور اور پورے پنجاب کو ان ظالموں سے نجات مل جائیگی ۔(ش۔ز۔م)

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











