Agar Imran Khan Aksariyat Haasil Karna Chahte Hain
Posted By: Ahmed on 24-07-2018 | 00:30:37Category: Political Videos, Newsاگرعمران خان اکثریت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو۔۔۔۔انتخابات سے ایک روز قبل پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کو ایسی پیشکش کر دی کہ کپتان بھی سوچ میں پڑگئے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ مضبوط جمہوری حکومت کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی نے کبھی دروازے بند نہیں کئے عمران خان اکثریت لیں بھی تو سہارے کی ضرورت پڑے گی۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ انتخابات
میں پیپلزپارٹی پنجاب میں بھی نظر آئے گی میں واقف نہیں ہوں کہ پنجاب میں کون کہاں سے کھڑا ہے مگر بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی پنجاب میں بہتر پوزیشن میں ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان اکیلے حکومت نہیں بنا سکتے اگر وہ اکثریت بھی لے لیں تو انہیں سہارے کی ضرورت پڑے گی اور سہارا جس کا بھی لیں انہیں لینا پڑیگا انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے مضبوط جمہوری حکومت کیلئے کبھی بات چیت کے دروازے بندنہیں کیے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ کچھ لوگ فوج کو وقفہ وقفہ سے اقتدار میں آنے کی دعوت دیتے ہیں لیکن ہم جمہوریت کو ختم کرنے کے لئے فوج کو بلانے اور غیر آئینی قدم اٹھانے کی دعوت دینے کے سخت خلاف ہیں۔ میراں محمد شاہ روڈ پر پی پی پی کی جانب سے بلاول بھٹو کی ہدایت پر لگائی گئی سبیل کے دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میاں محمد نواز شریف گذشتہ ماہ بھی لندن گئے تھے ، اس وقت آصف علی زرداری سے ان کی ملاقات کا کوئی امکان نہیں تھا لیکن اس بار حتمی طور پر کچھ کہا نہیں جا سکتا ،

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












