PTI Ka Uhdedaar Qatal Kar Diya Gaya
Posted By: Ahmed on 24-07-2018 | 02:09:13Category: Political Videos, Newsبریکنگ نیوز : سیاسی دفتر پر حملہ ۔۔۔۔۔ تحریک انصاف کا نامور عہدیدار قتل کر دیا گیا
اوکاڑہ(ویب ڈیسک) الیکشن قریب آتے ہی سیاسی کارکنوں میں تصادم کے واقعات بھی بڑھنے لگے ہیں۔ لاہور میں ن لیگ کے کارکنوں نے تحریک انصاف کے دفتر کے باہر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔ اوکاڑہ میں نامعلوم افراد نے پی ٹی آئی کے دفتر پر حملہ کر دیا۔ ڈنڈوں کے وار سے ساٹھ سالہ سابق کونسلر کی جان چلی گئی۔
تین افراد زخمی ہوئے۔لاہور کے علاقہ گڑھی شاہو میں ن لیگ کے کارکنوں نے تحریک انصاف کے دفتر کے باہر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔ عینی شاہد کے مطابق فائرنگ کرنے والے سات افراد تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔اوکاڑہ کے علاقے پیپلزکالونی میں بھی ن لیگ کے کارکن آپے سے باہر ہو گئے۔ ن لیگی کارکنوں نے تحریک انصاف کے الیکشن کیمپ پر حملہ کیا۔کیمپ میں میں پی ٹی آئی کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تحریک انصاف کا دیرینہ کارکن اور سابق کونسلر ملک اقبال جاں بحق ہو گیا۔تین زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔(س)

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











