Kahan Hai Woh Lohe Ke Chanon Wala
Posted By: Manglu on 24-07-2018 | 02:15:00Category: Political Videos, Newsکہاں ہے وہ لوہے کے چنوں والا ۔۔۔۔۔۔ جسٹس ثاقب نثار نے انتخابات سے کچھ گھنٹے قبل چیف جسٹس نے خواجہ سعد رفیق کی نیندیں اڑا دینے والی بات کہہ ڈالی
لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان ریلویزمیں خسارے سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے فرانزک آڈٹ رپورٹ پرریلوے کونوٹس دیتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور حکم دیا کہ رپورٹ میں دی گئی تجاویزکوشائع کیاجائے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ چنے والاکہاں ہے،اگلی تاریخ پرپیش ہو، ادارے نہیں چل رہے توسمجھ سے بالاہے ملک کیسے چل رہا ہے؟
تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویزمیں خسارے سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان میاں محمد ثاقب نثار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کی ۔اس موقع پرآڈٹ افسر نے فرانزک آڈٹ کی رپورٹ عدالت میں پیش کی اور موقف اپنایا کہ ریلوے کاخسارہ 40 بلین ہے جس پر چیف جسٹس نے فرانزک آڈٹ رپورٹ پرریلوے کونوٹس دیتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔چیف جسٹس ثاقب نثارنے ریمارکس دیئے کہ چنے والاکہاں ہے،اگلی تاریخ پرپیش ہو، ادارے نہیں چل رہے توسمجھ سے بالاہے ملک کیسے چل رہا ہے؟ رپورٹ ٹھوک کراورکسی خوف کے بغیردینی تھی۔چیف جسٹس نے آڈٹ افسرسے استفسارکیا کہ بتائیں کیاریلوے میں سب اچھاہے؟جس پر آڈٹ افسرنے جواب دیا کہ رپورٹ اچھی نہیں ہے جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کیا پچھلے 5 سال میں سب سے زیادہ خرابی پیداہوئی؟آڈٹ افسر بولے خرابی 70 سال سے ہے گزشتہ 5 سال میں دورکرنےکی کوشش نہیں کی گئی۔ عدالت نے حکم دیا کہ فرانزک آڈٹ رپورٹ میں دی گئی تجاویزکوشائع کیاجائے۔(س)

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












