Ek Majboor Beti Aapki Help Ki Muntazir...
Posted By: Ahmed on 24-07-2018 | 05:29:39Category: Political Videos, Newsایک مجبور بیٹی آپ کی مدد کی منتظر۔۔۔۔۔۔مریم نواز کا عوام کے جذبات کے ساتھ تازہ ترین کھلواڑ سامنے آ گیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک)سابق حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے مریم نواز کے جیل میں ہونے کا سیاسی فائدہ اٹھانا شروع کر دیا ۔سوشل میڈیا پر ایک بینر گردش کر رہا ہے ۔جس پر مریم نواز کی تصویر بنی ہوئی ہے اور اس پر لکھا ہے کہ ” ایک مجبور بیٹی رہائی کے لیے
آپ کے ووٹ کی منتظر ہے”۔ ” 25جولائی کو نکلو حق کے لیے، عزت کے لیے”۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ بینرز اوکاڑہ میں آویزاں کیے گئے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ پہلے ہی معلوم تھا ن لیگ احتساب عدالت کے فیصلے کو ہمدردی کا ووٹ حاصل کرنے کے لیے استعمال کرے گی۔کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز نے جیل جانے کا فیصلہ ہی اسی لیے کیا ہے کہ تا کہ ان کے ووٹ بنیک میں اضافہ ہو۔جب کہ ن لیگ کے حامی سوشل میڈیا پر اس بینر کی حمایت کرتے رہے اور کہا کہ اس قوم کی بیٹی جیل میں قید ہے اور اس کو جیل سے رہا کروانے کے لیے ووٹ ن لیگ کو دیا جائے۔(ز،ط)

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











