Top Rated Posts ....
Search

Election 2018 Keliye PTI Ne Vote...

Posted By: Akram on 24-07-2018 | 06:57:10Category: Political Videos, News


الیکشن 2018 کیلئے تحریک انصاف نے ووٹ لینے کیلئے کونسی انوکھی سکیم متعارف کروا دی؟ جان کر آپ بھی یقین نہیں کر یں گے
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے ووٹ لینے کے لیے انوکھی سکیم متعارف کروا دی ۔۔ووٹ دینے کی یقین دہانی پراین اے 52 کے یو سی 9 چراہ کے چیئرمین حاجی راجہ زوالقرنین نے پی ٹی آئی کے اٴْمیدوار راجہ خرم کے لیے نئے موٹر سائیکل تقسیم کیے،الیکشن کمیشن نے تاحال

اس معاملے پر کوئی نوٹس نہیں لیا۔منگل کوپاکستان تحریک انصاف نے ووٹ لینے کے لیے انوکھی سکیم متعارف کروا دی ۔ووٹ کے بدلے میں ووٹرز میں موٹرسائیکلز بانٹے گئے۔این اے 52 کے یو سی 9 چراہ کے چیئرمین حاجی راجہ زوالقرنین نے پی ٹی آئی کے اٴْمیدوار راجہ خرم کے لیے نئے موٹر سائیکل تقسیم کیے ۔گزشتہ اتوار کی رات چراہ گاؤں میں ہونے والے جلسہ میں تحریک انصاف کے لاڈلے چئیرمین نے دوران قرعہ اندازی چالیس لوگوں کو موٹر سائیکل دیے۔ووٹرز سے مطالبہ کیا گیا کہ موٹر سائیکل کے بدلے تحریک انصاف کے راجہ خرم نواز کو ووٹ دیں ۔معلومات حاصل کرنے پرچئیرمینحاجی راجہ زوالقرنین نے موٹرسائیکل بانٹنے سے انکار کردیا جبکہ تقسیم کیے گئے موٹر سائیکل پر راجہ ذرلقرنین کے سٹیکر واضح طور پر آویزاں تھے۔این اے 52 کے یو سی 9 چراہ کے چیئرمین حاجی راجہ زوالقرنین نے کہا کہمیں نے نہیں بلکہ چوھدری صداقت نے موٹرسائیکل بانٹے۔الیکشن کمیشن نے تاحال اس معاملے پر کوئی نوٹس نہیں لیا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق جنرل الیکشن 2018 قریب آتے ہیسیاسی جماعتوں نے سرگرمیاں تیز کردی ہیں خصوصا پنجاب ایسی سرگرمیوں کا گڑھ بنا ہوا ہے۔مسلم لیگ ن کی سب سے بڑی حریف جماعت پاکستان تحریک انصاف نے ن لیگ کے گڑھ لاہورمیں الیکشن لڑنے کیلئے

اپنے امیدوار شارٹ لسٹ کر لیے ہیں۔پی ٹی آئی کی جانب سےلاہورمیں خواجہ سعد رفیق کےمقابلےمیں حامد خان کے بجائےچیئرمین تحریک انصاف عمران خان خود میدان میں اتریں گے جب کہ سردار ایازصادق کامقابلہ علیم خان سے ہوگا۔کچھ روزقبل دورہ کراچی کے دوران عمران خان نے کہا تھاکہ وہ کراچی سے الیکشن لڑیں گے۔پی ٹی آئی کےقومی اورصوبائی اسمبلی کےلیےشارٹ لسٹ کیےگئےناموں میں این اے 125 سےڈاکٹر یاسمین راشد، این اے 128 اعجاز ڈیال اور این اے 129 سےعمران خان الیکشن لڑیں گے۔این اے 130 سےشفقت محمود این اے 131 علیم خان، این اے 132 منشاء سندھو، این اے 133 اعجاز چودھری اور این اے 135 سے کرامت کھوکھر پی ٹی آئی کےامیدوار ہوں گے۔صوبائی حلقہ پی پی 144 سے یاسر گیلانی، پی پی 149 آجاسم شریف پی پی 151 میاں اسلم اقبال، پی پی 153 ڈاکٹر نوشین حامد اور پی پی 157 سےعلیم خان الیکشن لڑیں گے۔پی پی 158 حامد سرور، پی پی 159 ڈاکٹر مراد راس، پی پی 160 میاں محمود الرشید پی پی 161 شعیب صدیقی، پی پی 164 چودھری یوسف میو اور پی پی 167 سے سرفراز کھوکھرامیدوار ہوں گے۔صدر پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب علیم خان نے امیدواروں کی حتمی لسٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسے مرکزی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں پیش کریں گے۔(ف،م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.