Top Rated Posts ....
Search

Intakhabaat 2018 Mulak Bhar Mein...

Posted By: Ashad on 24-07-2018 | 06:58:20Category: Political Videos, News


انتخابات 2018: ملک بھر میں کتنے افراد کل حق رائے دہی استعمال کریں گے؟ الیکشن کمیشن نے ناقابل یقین اعدادو شمار پیش کر دیئے
لاہور (ویب ڈیسک) انتخابات 2018،،ملک بھر میں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 افراد آ ج اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے، جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 92 لاکھ 24 ہزار 263 اور خواتین ووٹرزکی تعداد 4 کروڑ 67 لاکھ 31 ہزار 146ہے، عام انتخابات کیلئے پنجاب کی 141،سندھ کی 61،

خیبرپختونخواہ کی 39، بلوچستان کی 16، فاٹا کی 11 اور اسلام آباد کی 3 نشستوں پر مقابلہ ہوگا،،انتخابات میں تحریک انصاف،، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سمیت کل 122 سیاسی و مذہبی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں، قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کیلئے 3675 امیدوار میدان میں ہیں، اس سلسلے میں ملک بھر میں افواج پاکستان ، رینجرزاور پولیس سمیت 8 لاکھ سکیورٹی اہلکا ربھی فرائض سرانجام دینگے،الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے پولنگ سٹاف کو ضروری ہدایات جاری کر دیں، جس میں کہا گیا ہے کہ سینئر پریزائیڈنگ آفیسر کی وہی ڈیوٹی ہے جو اے پی او (اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسر ) کی ہے لیکن اس کی اضافی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ پریزائیڈنگ آفیسر کا قائم مقام بھی ہے اور فارم 45 اور 46 پر اس کے بھی سائن ہوں گے،،الیکشن کمیشن کی طرف سے اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسر کو تفویض کی گئی ذمہ داریوں میں کائونٹر فائل میں شناختی کارڈ نمبر درج کرنا، ووٹ نمبر کا اندارج، مرد یا عورت لکھنا، نام الیکٹورل ایریا (گاؤں کا نام)، ووٹر کا نشان انگوٹھا لگوانا، کائونٹر فائل کے سامنے کی طرف مہر لگانا اور دستخط کرنا شامل ہیں،دریں اثناء صوبائی دارلحکومت لاہور میں قومی اسمبلی کے 14 حلقوں اور صوبائی اسمبلی کے 30 حلقوں میں عام انتخابات آج25 جولائی بروزبدھ کوہوں گے،

لاہور کے 3787پولنگ اسٹیشنز میں 53لاکھ 98 ہزار 6سو 22 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے،،امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی اداروں کے علاوہ پولیس افسران اور افواج پاکستان پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر تعینات ہوں گے،تفصیلات کے مطابق لاہور میں پولنگ کیلئے 20ہزار 1سو 65 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسرزاو ر 12 ہزار 1 سو 30 پولنگ افسران تعینات کئے گئے ہیں،،الیکشن کمیشن کی طر ف سے تشکیل دی گئی پولنگ سکیم کے مطابق ضلع لاہور میں 1 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا ہے جبکہ 44 ریٹرننگ افسران فرائض سرانجام دیں گے،ضلع لاہورمیں انتخابی عمل کو شفاف بنانے کیلئے 60 مانیٹرنگ افسران کوبھی تعینات کیاگیا ہے،خواتین کیلئے 1174 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے اور 88 اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کو مقرر کیا گیا ہے،،لاہور میں مرد حضرات کیلئے 1243پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے،ضلع لاہور میں 3899 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے ،اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسرز 4094 جبکہ 53لاکھ 98 ہزار 6سو 22 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے،ضلع لاہور میں جونیئر اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسرز 20ہزار 1سو 65تعینات کئے گئے ہیں،مخلوط پولنگ اسٹیشنز 1482 قائم کئے گئے ہیں،ضلع لاہور میں مرد ووٹر ز کی تعداد 30لاکھ 12 ہزار 2سو 60 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 23لاکھ 86ہزار 3سو ہے،

،الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے سے شر وع ہو کر شام چھ بجے ختم ہوگا جبکہ پولنگ سٹیشن کے اندرکسی شخص کو سمارٹ موبائل فون یا کیمرہ لانے کی اجازت نہیں ہے،ووٹرز حضرات ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے اپنا اصل شناختی کارڈ ہمراہ لائیں،زائد المیعاد قومی شناختی کارڈ بھی قابل قبول ہو گاجبکہ شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہوگی، شناختی کارڈ کے علاوہ کوئی اور دستاویز بھی قابل قبول نہیںہوگی،دوران پولنگ مریضوں ،حاملہ خواتین ،معذور افراد ، بزرگ شہریوں اور خواجہ سراؤں کو پولنگ کے عمل میں ترجیح دی جائے گی،،الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق ووٹ کی رازداری کا ہر حال میں خیال رکھیں،پولنگ کے مقر رہ وقت کے اختتام کے بعد بھی پولنگ سٹیشن کی حدود میں موجود ووٹرز اپنا ووٹ ڈال سکتے ہیں،کسی ناگہانی صورتحال سے بچنے کیلئے سکیورٹی ادارں کے کارکنان وپولیس اہلکاروں کے ذریعے پولنگ سٹیشن کی حدود میں داخلے سے پہلے ہر ووٹر کی مکمل جامہ تلاشی لی جائے گی،کوئی بھی اٴْمید وار، پولنگ ایجنٹ ،مبصر یا صحافی پولنگ عملہ،سکیورٹی و پولیساہلکاروں کے ساتھ کسی بھی قسم کی بحث و مباحثہ /تکرار سے گریز کرے گا،ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ پریزائیڈنگ افسر کوموبائل رکھنے کی اجازت ہو گی، پولنگ سٹیشن کے اندر صرف پولنگ سٹاف کے عملے کو موبائل لانے کی اجازت ہوگی مگر ان کے موبائل بند ہوں گے،صرف ضرورت کے وقت استعمال کرنے کی ا جازت ہوگی، اس کے علاوہ سکیورٹی اہلکاروں و پولیس کے جوانوں کی ذمہ داری ہوگی کہ پولنگ اسٹیشن کی حدود میں داخلے سے پہلے ہر ووٹر کی جامہ تلاشی کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا کہ کوئی بھی شخص اپنے ساتھ کسی بھی قسم کا اسلحہ،،دھماکہ خیز مواد یا نامناسب چیز بشمول موبائل فون نہ لے جا سکے جو پولنگ کے عمل کو سبوتا ژکر سکے۔(ف،م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.