Top Rated Posts ....
Search

Intahaai Khatarnaak Paro Peganda Shuru

Posted By: Abid on 24-07-2018 | 11:22:11Category: Political Videos, News


سوشل میڈیا پر انتہائی خطرناک پروپیگنڈہ شروع ، ووٹر ز کو ایسا کام کرنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے جسے کرنے سے آپ کا قیمتی ووٹ ضائع ہو جائے گا، تفصیلات اس خبر میں
لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستان میں 25 جولائی بروز بدھ (کل) عام انتخابات کیلئے پولنگ ہو گی اور تمام پاکستانی ہی بے صبری سے کل کے دن کے انتظار میں مصروف ہیں۔سیاسی جماعتیں جہاں گلیوں کوچوں میں انتخابی مہم چلانے میں مصروف ہیں تو کارکنان سوشل میڈیا پر بھی خوب سرگرم ہیں

اور اپنی اپنی جماعت کو ووٹ دینے کیلئے پاکستانیوں کو قائل کرنے میں مصروف ہیں لیکن سوشل میڈیا پرایک ایسا شرمناک ترین پروپیگنڈہ بھی شروع ہو گیا ہے کہ جان کر آپ شدید غصے میں آ جائیں گے۔اس پروپیگنڈے کے تحت ووٹرز سے اپنی پسندیدہ جماعت کیساتھ محبت کے اظہار کیلئے مطلوبہ انتخابی نشان پر مہر لگانے کے بعد ان نشانات پر سیاہی پھینکنے کی ترغیب دی جا رہی ہے جو مخالف سیاسی جماعت کے ہیں۔اس پروپیگنڈے میں بالخصوص مسلم لیگ (ن) کے ووٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ”لیگی شیرو جب 25 جولائی کو پولنگ سکرین کے پیچھے جاﺅ تو شیر پر مہر لگانے کیساتھ ساتھ سیاہی سے عمران نیازی کے نشان پر کراس بھی لگا کر آنا تاکہ ان جرنیلوں اور ججوں کو پتہ چلے کہ عوام ان کے لاڈلے کو مسترد کرتے ہیں۔“اس پروپیگنڈے کا انتہائی شرمناک پہلو یہ ہے کہ اگر کوئی بھی ووٹر مندرجہ بالا ’ہدایت‘ پر عمل کرے گا تو اس کا ووٹ ضائع ہو جائے گا کیونکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے قوانین کے مطابق کسی ایک انتخابی نشان پر مہر کے علاوہ بیلٹ پیپر پر کوئی بھی دوسرا نشان یا سیاہی لگانے سے ووٹ ضائع ہو جائے گا۔اب یہ پروپیگنڈہ کس جماعت کی جانب سے کیا جا رہا ہے، اس بارے میں تو کچھ نہیں کہا جا سکتا لیکن یہ انتہائی شرمناک بات ہے کیونکہ عوام کو پولنگ کے حوالے سے درست معلومات اور طریقہ کار بتانے کے بجائے گمراہ کرنے کا عمل شروع ہو چکا ہے جو سراسر جہالت، ناانصافی اور ملک و قوم کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔سیاسی جماعتوں، ان کے کارکنان اور حامیوں کو ایسے پروپیگنڈہ سے ہر صورت باز رہنا چاہئے جو غلط معلومات کی تشہیر اور پاکستانیوں کے ووٹ کے ضائع ہونے کا سبب بنے، تمام سیاسی جماعتیں اور کارکنان اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے عوام کو صحیح معلومات فراہم کرتے ہوئے ووٹ ڈالنے کا صحیح طریقہ بتائیں تاکہ ہر پاکستانی اپنا حق رائے دہی اپنی مرضی سے استعمال کر سکے۔(ع،ع)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.