Top Rated Posts ....
Search

Punjab Ka Woh Halqa Jahan Imran Khan...

Posted By: Mangu on 24-07-2018 | 11:25:29Category: Political Videos, News


پنجاب کا وہ حلقہ جہاں عمران خان کو جتوانے کے لیے پیسہ پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے
لاہور (ویب ڈیسک) شکست کا ڈر یا کچھ اور،،تحریک انصاف عمران خان کو این اے 131میں جتوانے کے لیے لیے پیشہ بہانے لگی۔پاکپتن کے نواحی علاقے سے آئی خاتون نے بھانڈا پھوڑ دیا۔خاتون نے نوجوان صحافی کو بتایا کہ انہوں نے 5000 روپے دے کر کہا کہ ووٹعمران خان کو دینا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بنوں اسلام آباد ،میانوالی ،،لاہور اور کراچی سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔اس موقع پر اسلام آباد اور لاہور کے حلقوں کو عمران خان کے لیے اہم قرار دیا جارہا ہے۔۔لاہور میں عمران خان کا مقابلہ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق سے ہے۔اس موقع پر گزشتہ روز کئیے گئے ایک سروے نے عمران خان کے لیے شکست کا طبل بجا دیا تھا جس کے بعد عمران خاناور تحریک انصاف کی قیادت نے اس حلقے کو زیر کرنے کی ٹھان لی ۔اسی سلسلے میں ایک واقعہ منظر عام پر آیا ہے جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ تحریک انصاف عمران خان کو این اے 131 سے جتوانے کے لیے بے تاب ہے۔خبر یہ ہے کہ دور دراز کے علاقوں کے ووٹ این اے 131 میں منتقل کروائے جارہے ہیں۔ایسی ایک خاتون سے ایک نوجوان صحافی ملاقات ہوئی جسے اس ضعیف اماں نے ساراواقعہ بتایا اور کہا کہ میرے نواسے نے میرا ووٹ یہاں منتقل کروایا اور اس لئیے کروایا کہ یہاں ووٹ ڈالنے کے ہیسے ملتے ہیں۔انکا بتانا تھا کہ میں پاکپتن سے لاہور آئی اور آر اے بازار کے ایک شادی ہال میں گئی جہاں انہوں نے مجھے 5ہزار دے کر کہا کہ ووٹ عمران خان کو ڈالنا ہے ،اس نوجوان نے اس خاتون کے ہاتھوں میں پرچی دیکھی تو وہ آر اے بازار کے پولنگ اسٹیشن کی پرچی تھی ۔آر اے بازار قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 کا حصہ ہے جہاں سے مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق اور عمران خان ایک دوسرے کے مقابل ہیں۔(ش۔ز۔م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Views 35 | 24-03-2024
Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Views 23 | 26-03-2024
MQM Ki Warning... Badi Breaking

MQM Ki Warning... Badi Breaking

Views 22 | 28-03-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.