Dil Khush Kar Dene Waali Khabar...
Posted By: Akbar on 24-07-2018 | 18:47:49Category: Political Videos, Newsاگر تحریک انصاف کو پنجاب میں قومی اسمبلی کی کم سیٹیں بھی ملیں تو وزیراعظم پھر بھی عمران خان ہی بنے گا کیونکہ ۔۔۔۔۔دل خوش کر دینے والی خبر آ گئی
لاہور (ویب ڈیسک) عمران خان نے توقعات سے کم نشستیں ملنے کے باوجود حکومت بنانے کیلئے منصوبہ بندی مکمل کرلی، توقعات سے کم نشستیں ملنے کے باوجود تحریک اںصاف کے سربراہ پیپلز پارٹی،، ن لیگ اور مولانا فضل الرحمان سے کسی صورت اتحاد نہیں کریں گے، اس کی بجائے آزاد امیدواروں
اور چھوٹی جماعتوں کو اپنے ساتھ ملا کر مطلوبہ نمبرز پورے کیے جائیں گے: تجزیہ کاروں کی رائے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عام انتخابات کے انعقاد میں محض چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات کے انعقاد کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ تمام انتخابی سامان پولنگ اسٹینشز پر پہنچایا جا چکا ہے، جبکہ سیکورٹی فورسز نے بھی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔انتخابات کے حوالے سے کئی غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے سروے اور جائزہ رپورٹیں بھی جاری کی گئی ہیں۔ان رپورٹس میں تحریک انصاف کی پوزیشن کو دوسری جماعتوں کے مقابلے میں قدرے مضبوط قرار دیا گیا ہے۔ سروے اور جائزہ رپورٹس میں تحریک انصافکے سربراہ عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے کیلئے فیورٹ قرار دیا گیا ہے۔ تاہم دوسری جانب کچھ سیاسی تجزیہ کاروں کی رائے ہے کہ عین ممکن ہے کہعمران خان دوسری جماعتوں سے تو زیادہ نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں، تاہم وہ تن تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں ہوں گے۔تجزیہ کاروں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمران خان نے اس صورتحال کیلئے بھی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کی رائے میں وقعات سے کم نشستیں ملنے کے باوجود تحریک اںصاف کے سربراہ عمران خان پیپلز پارٹی،، ن لیگ اور مولانا فضل الرحمان سے کسی صورت اتحاد نہیں کریں گے۔ عمران خان اس کی بجائے آزاد امیدواروں اور چھوٹی جماعتوں کو اپنے ساتھ ملا کر مطلوبہ نمبرز پورے کرنے کی کوشش کریں گے۔ عمران خان کی کوشش ہوگی کہ بلوچستان کی جماعتوں، آزاد امیدواروں، جی ڈی اے اور پاک سرزمین پارٹی جیسے گروپوں کو ساتھ ملا کر حکومت قائم کر لیں، اور عین ممکن ہے وہ اس منصوبے میں کامیابی حاصل کر لیں گے۔(ش۔ز۔م)

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











