Shetaan Numa Insaanon Ke Haathon Pak Rishton Ka...
Posted By: Ahmed on 24-07-2018 | 21:14:31Category: Political Videos, Newsشیطان نما انسانوں کے ہاتھوں انتہائی پاک رشتوں کا تقد س پامال کرنے کے گھناﺅنےواقعات نے انسانیت کو لرزا کر رکھ دیا
ٹورنٹو (ڈیلی پاکستان آن لائن)بعض او قات انسان درجہ انسانیت سے اس قدر نیچے گر جاتا ہے کہ وہ شیطان کا پیروکار بن کر انتہائی مقدس رشتوں کے تقدس کوبھی پامال کردیتا ہے اور ایسا شخص بلاشبہ انسان تو کیا حیوان کہلوانے کا مستحق بھی نہیں رہتا ۔ کینڈا کے صوبے البریٹا میں پیش آنیوالے دو انتہائی گھناﺅنے واقعات نے انسانیت کو لرزا کر رکھ دیاہے جن میں دو شیطان صفت افراد اپنی کم عمر بیٹیوں کے ساتھ منہ کالا کرتے رہے ۔ان شیطانوں نے صرف یہاں ہی بس نہیں کیا بلکہ دوران جنسی درندگی اپنی بیٹیوں کی فحش تصاویر بناکر سوشل میڈیا پر بھی پھیلا رہے تھے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی ”گلوبل نیوز کے مطابق “پولیس نے ایک تفتیش کے بعد دو انتہائی کم عمر بچیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے جن کو سگے باپ جنسی تشدد کا نشانہ بنا رہے تھے ۔پولیس کے مطابق اس کیس کی تفتیش اس وقت شروع کی گئی جب بچوں کو جنسی درندگی کانشانہ بننے سے بچانے اور ان کی پورنو گرافی کی روک تھام کرنے والے ادارے کی جانب سے شکایات موصول ہوئیں۔
تفتیش کے بعد جرم ثابت ہونے پر ان ننگ انسانیت ایڈ منٹن اور سیلوان لیک کے تلاشی وارنٹ جاری کئے گئے ۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاریوں کے بعد بچیوں سے زیادتی کا سلسلہ تو رک گیا ہے لیکن اس معاملے کا درد ناک پہلو یہ ہے کہ اب ان معصوم بچیوں کی بحالی کا عمل لمبا اور مشکل ہے ۔
بچیوں کو ایک تحفظ بچگان کے ادارے میں رکھا گیا ہے جہاں ان کی بحالی کے لئے اقدمات کئے جارہے ہیں، ملزمان ایڈمنٹن جس کی عمر 29برس اور سیلوان لیک جس کی عمر 37برس ہے کے خلاف جنسی زیادتی ، جنسی ہراساں کرنا ، بچوں کی عریاں تصاویر بنانااور بچوں کی فحش تصاویر بناکر بیچنے کے جرم میں مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












