Beron Mulak Muqeem Pakistani 25 July 2018...
Posted By: Akram on 24-07-2018 | 23:37:11Category: Political Videos, Newsبیرون ملک مقیم پاکستانی آج 25جولائی 2018کو ہونے والے عام انتخابات کے بارے کیا سوچتے ہیں اور اپنے نمائندوں سے کیا توقعات وابستہ رکھتے ہیں اس بارے یہاں مقیم بزنس مومن شمع بٹ اور شعبہ تعلیم سے منسلک راحیلہ تبسم کے خیالات

دبئی (طاہر منیر طاہر)کسی بھی جمہوری ملک میں جمہوریت کو برقرار رکھنے کے لئے صاف و شفاف انتخابات کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ لوگوں کے منتخب نمائندے اسمبلیوں میں جا کر ان کی فلاح و بہبود اور بہتری کے لئے کام کر سکیں۔ پاکستان میں بھی جمہوری عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور گزشتہ کچھ سالوں سے انتخابات بروقت آزادانہ اور باقاعدگی سے ہو رہے ہیں۔ ہر پانچ سال بعد انتخابات کے ذریعے ووٹرز اپنی پسند کے امیدوار کو چنتے ہیں۔ لوگوں کے کام آنے ولاے امیدواران کو لوگ بار بار بھی منتخب کر لیتے ہیں جبکہ اپنے علاقہ کے لوگوں کے کام نہ آنے والے امیدواران کو ان کے حلقہ کے ووٹر زالیکشن کے دوران ہی نظر انداز کر کے نیا لیڈر چن لیتے ہیں۔ الیکشن ایک تطہیری عمل ہے جس کے ذریعے بہتر سے بہتر لوگ آگے آتے ہیں۔

سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی کثیر تعداد ملک سے دور ہونے کے باوجود ملک سے بے حد قریب ہے۔ دیار منیر میں مقیم پاکستان ہر دم اپنے وطن کی خیر اور بھلا چاہتے ہیں ہزاروں میل دور ہونے کے باوجود ان کے دل اپنوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ سمندر پار مقیم پاکستانی یہی چاہتے ہیں کہ ان کا ملک پاکستان ہر طرح سے مضبوط اور محفوظ ہو اور اس پر کوئی آنچ نہ آئے۔ پاکستانی اپنے ملک کو ہر طرح کی دہشت گردی سے پاک اور پرامن ملک دیکھنا چاہتے ہیں جہاں ہر طرف خوشحالی کا دور دورہ ہو اور لوگوں کو ان کی بنیادی ضروریات اور سہولیات میسر ہوں۔ ہر پاکستانی اپنے وطن کو دفاعی اور معاشی طور پر بھی مضبوط رکھنا چاہتے ہے۔ اور یہ توقعات وہ اپنے منتخب کردہ نمائندوں سے رکھتے ہیں۔ اب بھی اوورسیز پاکستانی اپنا ووٹ کا حق استعمال نہ کرنے کے باوجود یہی سوچتے ہیں کہ محب وطن نمائندے سامنے آئیں جو ملک و قوم کی بہتر انداز سے خدمت کر سکیں اور پاکستان کو ہر لحاظ سے مضبوط کر کے دوسری قوموں کے شانہ بشانہ لیجا سکیں۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












