Punjab Ke Eham Tareen Shaher...
Posted By: Ashad on 24-07-2018 | 23:47:41Category: Political Videos, Newsصوبہ پنجاب کے اہم ترین شہر میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم ،تشویشناک اطلاعات موصول
صوابی )ویب ڈیسک) پی کے47نواں کلی میں اے این پی اورپی ٹی آئی کے کارکنوں میں فائرنگ سے پی ٹی آئی کا ایک کارکن جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق پی کے 47 جمال آباد پولنگ سٹیشن میں اے این پی آر پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا اور ،
بعدازاں جھگڑا بڑھنے پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد زخمی جبکہ ایک جاں بحق ہوگیا۔ڈی پی او سید خالد ہمدانی نے بتایا کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے جبکہ لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔ جبکہ دوسری جانب این اے 107 فیصل آباد میں ن اور جنون آمنے سامنے آ گئے۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی اور ن لیگی کارکنان میں جھگڑا ہو گیا۔ دونوں طرف سے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔ذرائع کا کہنا کہ جھگڑا پولنگ اسٹیشن کے قریب پولنگ کیمپ لگانے پر ہوا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پا لیا۔ پولیس نے دونوں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو منتشر کر دیا۔خیال رہے ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ آج ہو رہی ہے، جہاں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔قومی اسمبلی کی 270 جب کہ چاروں صوبوں کی 570 نشستوں پر پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 6 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا۔ انتخابی عمل میں تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سمیت کل 122 سیاسی و مذہبی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔ قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے 12 ہزار 570 امیدوار میدان میں ہیں۔(س)

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











