Top Rated Posts ....
Search

Maa Toh Phir Maa Hoti Hai...

Posted By: Ahmed on 25-07-2018 | 01:42:17Category: Political Videos, News


ماں تو پھر ماں ہوتی ہے۔۔۔۔ اڈیالہ جیل میں قید نواز شریف کی رہائی کے لیے بیگم شمیم اختر ایسی جگہ پہنچ گئیں کہ ہر کوئی حیران رہ گیا
راولپنڈی (ویب ڈیسک) بیگم شمیم اختر بھی بیٹے کی رہائی کے لیے میدان میں اتر پڑیں نواز شریف کی والدہ نے بیٹے کو جیل سے نکالنے کے لیے مقتدر قوتوں سے رابطے شروع کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریفاحستاب عدالت سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے کے بعد اس وقت اڈیالہ جیل میں ہیں

جہاں انکئ سزا کا آغاز ہو گیا ہے۔سابق وزیر اعظم جب سے جیل میں موجود ہیں تب سے انکی جانب سے شکایات کا سلسلہ جاری ہے۔اس سے قبل بھی سابق وزیر اعظم کی جیل میں حالت زار کے حوالے سے خبریں جیل سے باہر آ ہی رہیں تھیں ۔اس موقع پر نواز شریف کی طبیعت نا سازی کی خبریں بھی سامنے آرہی تھیں۔گذشتہ روز نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں طبیعت بگڑ گئی تھی۔ جس پرراولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی(آر آئی سی) کے ڈاکٹرز نے اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کا طبی معائنہ کیا۔ڈاکٹرز کے مطابق نواز شریف کے خون میں یوریا کہ مقدار میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے اور ان کے جسم میں پانی کی بھی شدید کمی ہے ۔ ڈی ہائیڈریشن کا شکارہونے کی وجہ سے نواز شریف کے دل کی دھڑکن بھی ناہموارہے۔آج کی خبر کے مطابق نواز شریف ان تمام مشکلات سے تنگ آ چکے ہیں اور انہوں نے جیل سے باہر نکلنے کے لیے این آر او اور نئی ڈیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس مقصد کے لیے انہوں نے گزشتہ روز جیل میں پنجاب اور سندھ کے گورنرز سے ملاقات بھی کی۔نواز شریف نے ڈیل ہونے کی صورت میں اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ جیل سے باہر نکالنے کی صورت میں وہ ملک سے باہر چلے جائیں گے۔رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نواز شریف شہباز شریف سمیت سینئیر قیادت کے لاہور ائیرپورٹ پر نہ پہنچے پر بھی دلبرداشتہ ہیں اور وہ کسی بھی صورت میں جیل سے نکلنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے وہ ایک اور این آر او کرنے کے لیے تیار ہیں۔تاہم اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ نواز شریف کو جیل سے باہر لانے کے لیے انکی والدہ نے بھی میدان میں اترنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور ممکنہ ڈیل کے لیے بیگم شمیم اختر نے مقتدر قوتوں سے رابطے کر لیے ہیں اور وہ چاہتی ہیں معاملات جلد طے پا جائیں اور نواز شریف رہا ہوکر باہر چلے جائیں۔(عع،)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Shahid....PTI Ke Haq Mein Bol Pare

Shahid....PTI Ke Haq Mein Bol Pare

Views 49 | 11-09-2024
Imran Khan Ka Inkaar...breaking news

Imran Khan Ka Inkaar...breaking news

Views 38 | 14-09-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.