Trump Istifa Do...America Se Awaaz...
Posted By: Akram on 25-07-2018 | 01:45:08Category: Political Videos, Newsڈونلڈ ٹرمپ استعفیٰ دو ۔۔۔۔امریکہ سے ایسی آواز بلند ہو گئی جسکی گونج پوری دنیا میں سنائی دینے لگی
واشنگٹن(ویب ڈیسک) نیو جرسی کی سابق گورنر اور ریپبلکن پارٹی کی اہم لیڈر کرسٹن وٹمین نے صد ر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف بغاوت کا اعلان کر دیا ، لاس اینجلس ٹائمز میں گزشتہ روز کی اشاعت میں انہوں نے اپنے کالم میں صدر ٹرمپ پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے مطالبہ کیا

صحافی اظہر زمان اپنی ایک رپورٹ میں لکھتے ہیں۔۔۔۔ چونکہ وہ صدارت کے عہدے کے اہل نہیں رہے اسلئے وہ فوری طور پرمستعفی ہو جا ئیں۔ کرسٹن وٹمین سابق صدر جارج ڈبلیو بش کے دو ر میں ماحولیاتی تحفظ کے ادارے کی سربراہ بھی رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے کالم میں مزید لکھا ہے کہ فن لینڈ کے شہر ہیلنسکی میں روسی صدر پیو ٹن کیساتھ ملاقات اور بعد میں اس کے بارے میں بیانات میں ان کی ’’توہین آمیز‘‘ کارکردگی سامنے آئی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے وہ اب صدارت کے عہدے کے لائق نہیں رہے۔ مس ویمٹین نے طنزاً کہا ان کے 2016ء کے نعرے ’’پہلے امریکہ‘‘ کا نام’’پہلے روس‘‘ ہونا چا ہئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے جس طرح روس کی طرف جھکاؤ کیا ہے اس کی مدافعت کرنا بہت مشکل ہے۔ انہوں نے ریپبلکن پارٹی کے کانگریس ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ٹرمپ داخلی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کو نقصان پہنچانے میں مصروف ہے۔(ش۔ز۔م)

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












