America Ab Kis Muslim Mulak Par Hamla Karne Waala Hai?
Posted By: Akram on 25-07-2018 | 01:46:07Category: Political Videos, Newsامریکہ اب کس اہم ترین مسلم ملک پر حملہ کرنے والا ہے؟ ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کے ہوش اڑا دینے والا اعلان کر دیا
تہران (ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی صدر حسن روحانی کو خبردار کیا ہے کہ وہ کبھی بھی امریکا کو دھمکی نہ دیں، ورنہ تہران کو اس کے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔واضح رہے کہ حال ہی میں ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو للکارتے کرتے ہوئے کہا تھا
کہ، ‘شیر کی دم سے مت کھیلیں کیونکہ اس سے آپ کو صرف افسوس ہی ہوگا۔حسن روحانی نے مزید کہا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ ہر قسم کی جنگوں کی ماں ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ کسی کو دھمکی نہیں دے رہے لیکن کوئی بھی انہیں دھمکا نہیں سکتا۔حسن روحانی کے اس بیان کے بعد امریکی صدر نے ٹوئٹر کا سہارا لیا اور ایرانی صدر کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا وہ ملک نہیں جو ایران کی دھمکیوں کو زیادہ دیر تک برداشت کرے، ایران محتاط رہے ورنہ اسے ایسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا جس کی تاریخ میں نظیر نہیں ملتی۔دوسری جانب امریکی صدر کے اس بیان پر ایرانی پاسداران انقلاب نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے نفسیاتی جنگ قرار دے دیا۔ پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر نے کہا کہ ایران دباؤ برداشت کرلے گا لیکن کبھی اپنے انقلابی خیالات نہیں چھوڑےگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف کچھ بھی نہیں کر سکتے۔(ع،ع)

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











