Top Rated Posts ....
Search

Woh Halqa Jahan Raat Gaye Badi...

Posted By: Ahmed on 25-07-2018 | 03:56:17Category: Political Videos, News


قومی اسمبلی کا وہ حلقہ جہاں بڑی سیاسی جماعت کا پولنگ ایجنٹ پریذائیڈنگ افسر کیساتھ بیٹھ کر ٹھپے لگا رہا ہے۔۔۔ یہ حلقہ کونسا ہے؟ طلعت حسین ن
لاہور (ویب ڈیسک) جی ٹی روڈ پر رات گئے ”ڈاکو پکڑاؤ ، ملک بچاؤ” کی تحریروں والے بینرز لگ گئے جس کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جی ٹی روڈ پر بڑے بڑے سیاستدانوں کو ڈاکو قرار دے کر ان کی تصاویر والے پوسٹرز آویزاں کردئیے

گئے ۔ ان پوسٹرز اور بینرز پر ر ’’ڈاکو پکڑاؤ ملک بچاؤ‘‘ اور’’پاکستان کے اہم سیاسی ڈاکوؤں کی تلاش‘‘ جیسے نعرے درج تھے ۔ا یہ بینرز نامعلوم افراد کی جانب سے آویزاں کیے گئے۔ بینرز لگنے پر لیکشن کمیشن نے اس بات کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لئے ٹیم تشکیل دے دی ہے ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق جی ٹی روڈ پر لگائے گئے ان پوسٹرز پر سابق وزیراعظم نواز شریف ،سابق صدر آصف زرداری ،سابق صدر پرویز مشرف ،چودھری پرویز الٰہی ،سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی ،سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک ،سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت متعدد سیاسی رہنماؤں کی تصاویر موجود تھیں۔الیکشن کمیشن نے تشکیل دی جانے والی ٹیم کو فوری طور پر ہدایت کی ہے کہ وہ ان پوسٹرز کو آویزاں کرنے والوں کو ڈھونڈ کر ان کے خلاف کارروائی کریں اور اس معاملے کی مکمل تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کریں۔ سیاسی مبصرین کے مطابق الیکشن سے قبل اس طرح کے پوسٹرز سیاسی حریفوں کی شرارت یا پھر ملک میں سیاسی انتشار پھیلانے کی ایک گھانؤنی حرکت ہوسکتی ہے۔بینرز پر جن رہنماؤں کی تصاویر لگائی گئیں ان سیاسی جماعتون کے کارکنان نے بھی ان بینرز اور ان پر درج کی جانے

والی تحریروں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ الیکشن کمشین آف پاکستان نے پولنگ سے 48 گھنٹے قبل ہی انتخابی مہم پر پابندی عائد کر دی تھی جس کے تحت کوئی بھی سیاسی اُمیدوار یا سیاسی جماعت جلسے جلوس کرنے اور انتخابی مہم کے تحت بینرز اور فلیکسز آویزاں نہ کرنے کی پابند ہو گی جبکہ سیاسی اُمیدواروں کو ٹاک شوز میں بیٹھنے کی بھی اجازت نہیں ہو گی ایسے میں جی ٹی روڈ پر ایسے بینرز آویزاں کیا جانا الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کی صریح خلاف ورزی ہے۔(ف،م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 24 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 19 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.