Ek Halqe Mein Kya Ho Raha Hai...?
Posted By: Akram on 25-07-2018 | 03:57:13Category: Political Videos, Newsقومی اسمبلی کا وہ حلقہ جہاں بڑی سیاسی جماعت کا پولنگ ایجنٹ پریذائیڈنگ افسر کیساتھ بیٹھ کر ٹھپے لگا رہا ہے۔۔۔ یہ حلقہ کونسا ہے؟ طلعت حسین نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
لاہور (ویب ڈیسک)ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے جبکہ کوئٹہ سے انتہائی تشویشنا ک خبر بھی آئی جہاں خود کش حملے میں 31 افراد شہید ہو گئے ہیں تاہم دوسری جانب سینئر صحافی طلعت حسین نے این اے 53 میں پولنگ کے حوالے سے انتہائی خوفناک انکشاف کر دیاہے ۔
نجی ٹی وی کے خصوصی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی طلعت حسین نے انکشاف کیاہے کہ این اے 53 سے انتہائی سنجیدہ شکایات آر ہی ہیں جہاں سے عمران خان کے مخالف شاہد خاقان عباسی میدان میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس حقلے سے مبصر نے شکایت بھیجی ہے کہ پولنگ سٹیشن میں پریذائڈنگ افسر کے پاس ایک بندہ بیٹھاہے اور وہ ٹھپے پر ٹھپے لگا رہاہے جبکہ اس موقع پر ہمارا ایک مبصر بھی موجود ہے جو کہ اسے مسلسل منع کر رہاہے لیکن وہ رکنے کا نام نہیں لے رہاہے ، مبصر کا کہناہے کہ ہم نے یہ ریکارڈ کر لیاہے، اس جگہ پر ووٹرز کا ٹرن آوٹ کم ہے جبکہ بیلٹ باکسز ووٹوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ طلعت حسین کا کہناتھا کہ الیکشن کمیشن اگر ہمیں سن رہاہے تو فوری طور پر اس کا نوٹس لے ۔ دوسری طرف ایک خبر کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان نے انتخابات کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ وہ انتخابات کے انتظامات سے 99 فیصد مطمئن ہیں۔انہوں ے کہاکہ اس مرتبہ امن وامان سے متعلق بہتر انتظامات ہیں اور ایجنسیز نے حتی الامکان سیکیورٹی خدشات دور کرنے کی کوشش کی ہے ۔چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھاکہ سیاستدانوں کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے لیا ہے لیکن یہ نہیں بتا سکتا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر سزا کیا ہوگی؟چیف الیکشن کمشنر نے شہریوں سے ووٹ دینے کی اپیل بھی کی۔(م،ش)

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












