Imran Khan VS Saad...Read In Urdu
Posted By: Ashad on 25-07-2018 | 09:14:04Category: Political Videos, Newsاین اے 131 لاہور: عمران خان بمقابلہ سعد رفیق ۔۔۔۔5 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق کون جیت رہا ہے؟ ناقابل یقین غیر سرکاری نتیجہ آگیا
لاہور(ویب ڈیسک )غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 کے 242 میں سے 5 پولنگ اسٹیشن کے ابتدائی رزلٹ کے مطابق خواجہ سعد رفیق 2454 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ عمران خان 895 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں
واضح رہے آج ملک بھر کے قومی اور صوبائی حلقوںمیں انتخابات 2018ء کیلئے پولنگ کا عمل جاری تھا جو کہ صبح 8سے بجے سے شروع ہو ہو کر شام 6بجے تک پولنگ جاری رہا۔ ملک میں جاری گرمی اور حبس کے باوجود لوگ ووٹ ڈالنے کیلئے باہر نکل پڑے تھے۔ الیکشن عمل کے دوران کوئٹہ میں دہشتگردی کا واقعہ بھی پیش آیا جبکہ سندھ کے اہم شہر لاڑکانہ میں کریکر دھماکہ بھی ہوا۔بعض مقامات پرلڑا ئی جھگڑے کے واقعات ہوئے جن میں کئی لوگ زخمی بھی ہوئے تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر صورتحال قابو میں کر لی ۔ قومی اسمبلی کے 272 میں سے 270 حلقوں پر جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے577 میں سے570 حلقوں پرالیکشن کا عمل جاری رہا۔ قومی اسمبلی کیلئے سبزبیلٹ پیپر اورصوبائی اسمبلی کیلئے سفید بیلٹ پیپرز استعمال کیے گئے ۔ الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں خصوصی طور پر ہدایات جاری کیں کہ ووٹ ڈالنے کیلئے اصل شناختی کارڈ پولنگ اسٹیشن لےکرجائیں۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس120 پارٹیاں رجسٹرڈ ہیں۔ ایک ہزار623 امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔(ع،ع)

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












