Bilawal Bhutto VS Amir...Results
Posted By: Manglu on 25-07-2018 | 09:15:32Category: Political Videos, Newsاین اے 200لاڑکانہ: بلاول بھٹو بمقابلہ محمد عامر سومرو ۔۔۔ اب تک کے نتائج کے مطابق کون آگے اور کون پیچھے ہے؟ غیرسرکاری رپورٹ موصول
لاہور (ویب ڈیسک) این 200لاڑکانہ ون کے غیر حتمی و غیر سرکاری تنائج سامنے آگئے ہیں، تازہ تفصیلات کے مطابق پی پی پی کے بلاول بھٹو نے 2000 اور ایم ایم اے کے محمد راشد سومرو نے 202 ووٹ حاصل کیے ہیں، پولنگ کا وقت 6 بجے ختم ہو چکا ہے
اور ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ واضح رہے آج ملک بھر کے قومی اور صوبائی حلقوں میں انتخابات 2018ء کیلئے پولنگ کا عمل جاری تھا جو کہ صبح 8سے بجے سے شروع ہو ہو کر شام 6بجے تک پولنگ جاری رہا۔ ملک میں جاری گرمی اور حبس کے باوجود لوگ ووٹ ڈالنے کیلئے باہر نکل پڑے تھے۔ الیکشن عمل کے دوران کوئٹہ میں دہشتگردی کا واقعہ بھی پیش آیا جبکہ سندھ کے اہم شہر لاڑکانہ میں کریکر دھماکہ بھی ہوا۔بعض مقامات پرلڑا ئی جھگڑے کے واقعات ہوئے جن میں کئی لوگ زخمی بھی ہوئے تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر صورتحال قابو میں کر لی ۔ قومی اسمبلی کے 272 میں سے 270 حلقوں پر جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے577 میں سے570 حلقوں پرالیکشن کا عمل جاری رہا۔ قومی اسمبلی کیلئے سبزبیلٹ پیپر اورصوبائی اسمبلی کیلئے سفید بیلٹ پیپرز استعمال کیے گئے ۔ الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں خصوصی طور پر ہدایات جاری کیں کہ ووٹ ڈالنے کیلئے اصل شناختی کارڈ پولنگ اسٹیشن لےکرجائیں۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس120 پارٹیاں رجسٹرڈ ہیں۔ ایک ہزار623 امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











