Top Rated Posts ....
Search

PTI Ba Muqabla MMA...Election 2018

Posted By: Akram on 25-07-2018 | 10:27:57Category: Political Videos, News


این اے 25 نوشہرہ: تحریک انصاف بمقابلہ متحدہ مجلس عمل۔۔۔ پرویز خٹک کے حلقے سے اب تک کے غیر سرکاری نتائج اس خبر میں ملاحظہ کریں
لاہور(ویب ڈیسک) ملک بھر میں عام انتخابات کے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے نوشہرہ سے 9 پولنگ اسٹیشن کے نتائج موصو ل ہو گئے ہیں جس کے مطابق پی ٹی آئی کے پرویز خٹک 5911 ووٹ لے کر آگئے ہیں جبکہ ایم ایم اے کے سید ذوالفقار 261 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں

واضح رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو 74 اور مسلم لیگ (ن) کو 49 پر برتری حاصل ہے۔پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد جیو نیوز کو انتخابی نتائج موصول ہورہے ہیں، اور غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی 74 نشستوں پر تحریک انصاف کو برتری حاصل ہے جب کہ (ن) لیگ کو 49 اور پیپلز پارٹی کو 27 نشستوں پر اب تک کی اطلاعات کے مطابق سبقت حاصل ہے۔قومی اسمبلی کی نشستوں پر اب تک کی اطلاعات کے مطابق 23 نشستوں پر آزاد امیدواروں اور 11 نشستوں پر متحدہ مجلس عمل برتری حاصل ہے۔اسی طرح متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو 5، جی ڈی اے 8، بی این پی 5، مسلم لیگ (ق) کو 3 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔پنجاب اسمبلی:آخری اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کو پنجاب اسمبلی کی 45، مسلم لیگ (ن) کو 42 اور 14 نشستوں پر آزاد امیدواروں پر برتری حاصل ہے۔سندھ اسمبلی:پیپلز پارٹی کو 31، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کو 8 اور تحریک انصاف کو 6 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔خیبرپختونخوا اسمبلی:تحریک انصاف کو 13، متحدہ مجلس عمل کو 2، عوامی نیشنل پارٹی کو 2 اور 2 آزاد امیدواروں کو صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

بلوچستان اسمبلی:صوبے میں بلوچستان عوامی پارٹی کو 6 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل ہے جب کہ متحدہ مجلس عمل کو 4 اور تحریک انصاف کو بھی 4 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔عام انتخابات کے لیے قومی اسمبلی کے 270 اور صوبائی اسمبلیوں کے 570 حلقوں کے لیے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بلاتعطل شام 6 بجے تک جاری رہی۔ایسے پولنگ اسٹیشنز جہاں ووٹرز اب بھی قطاروں میں موجود ہیں، انہیں ووٹ ڈالنے کی اجازت ہے جب کہ مختلف شہروں میں کئی حلقوں پر سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے درمیان جھڑپیں بھی دیکھنے میں آئیں۔این اے 35 بنوں کے 433 پولنگ اسٹیشنز میں سے 3 کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 262 ووٹوں کے ساتھ آگے اور متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اکرم درانی 262 ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔این اے 124 لاہور 2 کے 415 پولنگ اسٹیشنز میں سے 30 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے حمزہ شہباز شریف 9545 ووٹ لے کر آگے اور تحریک انصاف کے نعمان قیصر 5221 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 206 سکھر ون کے 257 میں سے 2 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیرحتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ 627 ووٹ کے ساتھ آگے اور تحریک انصاف کے طاہر حسین شاہ 40 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔این اے 208 خیرپور ون کے 295 پولنگ اسٹیشنز میں سے ایک کا غیرسرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کی نفیسہ شاہ 438 ووٹ کے ساتھ آگے اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے غوث علی شاہ 67 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔(م،ش)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Views 35 | 24-03-2024
Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Views 23 | 26-03-2024
MQM Ki Warning... Badi Breaking

MQM Ki Warning... Badi Breaking

Views 22 | 28-03-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.