PTI Won By 199 Votes In Lahore
Posted By: Pango on 25-07-2018 | 10:31:13Category: Political Videos, Newsلاہور کا وہ پہلا حلقہ جہاں تحریک انصاف کو فیصلہ کن برتری حاصل ہو گئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان بھر میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جس دوران پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے ’معرکہ‘ مار لیا ہے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد 16,620 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے وحید عالم 16,421 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ نتائج حلقہ این اے 125 کے تمام پولنگ سٹیشنز کے ہیں اور اس طرح ڈاکٹر یاسمین راشد کو فیصلہ کن برتری مل گئی ہے۔
یاد رہے کہ یہ تمام نتائج غیر سرکاری و غیر حتمی ہیں اور سرکاری نتائج کا اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے کیا جائے گا۔

PPP walks out of budget session, decides to boycott
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












