Imran Khan Ko Sazaa Ho Sakti Hai
Posted By: Ahmed on 25-07-2018 | 10:32:22Category: Political Videos, News”عمران خان کو سزا ہو سکتی ہے اگر ۔۔۔“غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری لیکن الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو زور دار جھٹکا دے دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہاہے کہ ووٹ دکھانے کا جرم ثابت ہوا توچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو سزا بھی ہو سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں بابر یعقوب کا کہناتھا کہ فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیار کتنے استعمال ہوئے فی الحال اطلاع نہیں،پہلے بیلٹ پیپرز کے لیے سستا کاغذ استعمال ہوتا تھامگر اس بار مہنگا ہے جبکہ سب سے زیادہ اخراجات عملے کی تربیت پر ہوئے۔انہوں نے کہاکہ سراج رئیسانی شہید کو بتایا گیا تھا کہ اپنی موومنٹ سے پہلے آگاہ رکھیں، ان کے ساتھ ان کی اپنی سیکیورٹی بہت ہوتی تھی۔سراج رئیسانی بہت نڈر اور دلیر آدمی تھے،سانحہ مستونگ انتہائی افسوسناک تھا جبکہ 2013کے مقابلے میں بلوچستان کی صورت حال قدرے بہتر ہے۔واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جب ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے پولنگ سٹیشن پہنچے تھے تو انہوں نے سب کے سامنے بیلٹ پیپر پر مہر لگائی تھی ۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











