Shahbaz Shrif Ka Beta Won From Lahore
Posted By: Ashad on 25-07-2018 | 21:10:08Category: Political Videos, Newsحمزہ شہباز نے تحریک انصاف کو ناکوں چنے چبوا دیئے ،پی ٹی آئی کے امیدوار کو اتنے ہزار ووٹوں سے شکست دے دی کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب بھی خوشی سے پھولے نہ سمائیں گے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور سے مسلم لیگ ن کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ، شہباز شریف کے صاحبزادے اور سابق ممبر قومی اسمبلی نے اپنی سیٹ کا دفاع کرتے ہوئے تحریک انصاف کے امیدوار کو عبرتناک شکست دے دی ہے ۔
غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124 لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حمزہ شہباز ایک لاکھ 39 ہزار 443 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ تحریک انصاف کے نعمان قیصر 69 ہزار 251 ووٹ حاصل کرسکے۔حلقہ این اے 124 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حمزہ شہباز شریف ، تحریک انصاف کے نعمان قیصر اور پیپلز پارٹی کے چوہدری ظہیر احمد خان سمیت دیگر امیدوار میدان میں تھے ،یہ پرانا حلقہ این اے 119 ہے جہاں سے میاں نواز شریف اور شہباز شریف نشست جیتتے رہے ہیں جبکہ حمزہ شہباز نے سال 2008ء اور 2013ء کے عام انتخابات میں بھی اسی حلقہ سے حصہ لیا تھا اور کامیابی حاصل کی تھی ۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












