Pakistan Ke Woh 2 Umeedwaar...
Posted By: Manglu on 26-07-2018 | 09:11:04Category: Political Videos, Newsپاکستا ن کےوہ2امیدوار جنہوں نے ملک سے باہر رہ کر بھاری اکژیت سے کامیابی حاصل کر لی ۔ ان دونوں کا تعلق کس کس جماعت سے ہے ؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا
لاہور(ویب ڈیسک) اس وقت پاکستان میں بیشتر الیکشن نتائج کا اعلان ہو چکا ہے جن میں قومی اسمبلی کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو فیصلہ کُن برتری حاصل ہو چکی ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ نواز دُوسرے نمبر اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرنز تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔ ان انتخابات میں
متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی تاجر بھی حصّہ لے رہے ہیں بلکہ دو قومی اسمبلی کی دو نشستیں ایسی ہیں جن پر انہیں کامیابی بھی حاصل ہوئی ہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے33 سے پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار خیال زمان کامیاب ٹھہرے ہیں جن کا شمار دُبئی کی ممتاز تجارتی شخصیات میں ہوتا ہے۔خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے خیال زمان نے 27734 ووٹ لے کر کامیابی سمیٹی جبکہ اُن کے مخالف اُمیدوار متحدہ مجلس عمل کے عتیق الرحمان 24197 ووٹوں تک محدود رہے۔اسی طرح پاکستان مسلم لیگ نواز کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے نور الحسن تنویر کا شمار بھی دُبئی کے ممتاز تاجروں میں ہوتا ہے اس کے علاوہ وہ مسلم لیگ نواز کی جانب سے خلیج زون کے صدر بھی مقرر کیے گئے ہیں۔نور الحسن تنویر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 169 بہاولنگر سے اکیانوے ہزارووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ اُن کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے اُمیدواراعجاز الحق محض اکہتر ووٹ حاصل کر سکے۔ یاد رہے کہ اعجاز الحق پاکستان کے سابقہ صدر جنرل ضیاء الحق مرحوم کے صاحبزادے ہیں اور متعدد بار اس حلقے سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں مگر اب کی بار اُن کی قسمت نے یاوری نہیں کی اور اُنہیں دُبئی میں مقیم نور الحسن تنویر نے شکستِ فاش دے دی ہے۔ اس کے علاوہ صوبائی اسمبلی کے چھ حلقوں سے بھی ایسے اُمیدوار اپنی انتخابی تقدیر آزما رہے ہیں جو روزگار اور کاروبار کے سلسلے میں طویل عرصے سے متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں۔(ش،ز،خ)

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












