Top Rated Posts ....
Search

PTI Ne Hakoomat Saazi Keliye Kis Haath...

Posted By: Manglu on 26-07-2018 | 09:12:04Category: Political Videos, News


تحریک انصاف نے حکومت سازی کیلئے کس سے ہاتھ ملا لیا؟تہلکہ مچا دینے والا انکشاف ہو گیا
اسلام آباد(یب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سازی کیلئے ابتدائی مشاورت مکمل کرلی ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ پانچ سیاسی جماعتوں کو حکومت سازی میں شمولیت کی دعوت دی جائے گی ۔نجی نیوز چینل کے ذرائع کے مطابق بی این پی،پی ایس پی،جی ڈی اے اور مسلم لیگ ق کو خوش آمدید کہنے

کا فیصلہ کیا ہے ۔ تحریک انصاف نے پنجاب میں حکومت سازی کیلئے آزاد امیدواروں کے ساتھ رابطوں کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پی ٹی آئی قیادت کا بلوچستان عوامی پارٹی کو دعوت دی جائے گی ۔اسی طرح بی این پی،جی ڈی اے اور مسلم لیگ ق کو خوش آمدید کہا جائے گاجبکہ سندھ کے لیے ایم کیو ایم سے بھی ملاقات کی جاسکتی ہے۔اس وقت پاکستان میں بیشتر الیکشن نتائج کا اعلان ہو چکا ہے جن میں قومی اسمبلی کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو فیصلہ کُن برتری حاصل ہو چکی ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ نواز دُوسرے نمبر اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرنز تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔ الیکشن دوہزار اٹھارہ کا سب سے پہلا مکمل نتیجہ نشر کرنے کا اعزاز دنیا نیوز نے حاصل کیا، این اے 156 ملتان سے پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی کامیاب ہوئے ۔این اے 193 کے بھی مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج نجی چینل کی نیوز کو موصول ہوئے ہیں جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سردار محمد جعفر خان لغاری 87915 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔اس کے علاوہ پی پی 295 سے تحریک انصاف کے سردار فاروق امان اللہ دریشک 57414 ووٹس لیکر کامیاب ہوئے۔پی پی 201 ساہیوال سے تحریک انصاف کے رائے مرتضیٰ اقبال کامیاب ہوئے۔ انہوں نے 44221 ووٹس حاصل کیے۔دنیا نیوز کو موصول ہونے والے مکمل نتائج کے مطابق پشاور این اے 31 سے تحریک انصاف کے شوکت علی 72822 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔اس کے علاوہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 29 بٹ گرام سے بھی تحریک انصاف کے امیدوار تاج محمد خان 16754 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔پی کے 31 مانسہرہ سے تحریک انصاف کے بابر سلیم سواتی 38814 ووٹ حاصل کیے کرکے کامیاب ہوئے۔ (ش،ز،خ)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 23 | 24-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.