Top Rated Posts ....
Search

Election Hote Hi Asif Zardari Aur

Posted By: Ahmed on 27-07-2018 | 22:30:16Category: Political Videos, News


الیکشن ہوتے ہی آصف زرداری اور فریال تالپور کی شامت۔۔۔۔بڑی کارروائی کی خبر آگئی
کراچی(ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق رکن قومی اسمبلی فریال تالپر کو ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں بیان کے لیے آج طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کی جے آئی ٹی کا اجلاس ہوا

جس کی صدارت ایڈیشنل ڈی جی ساؤتھ ایف آئی اے و جے آئی ٹی سربراہ نجف مرزا نے کی۔اجلاس میں پنجاب ایف آئی اے کے افسران نے بھی شرکت کی، اجلاس میں مقدمے کی اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں آصف زرداری اور فریال تالپر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔دونوں کو آصف زرداری اور فریال تالپر کو آج کمرشمل بنکنگ سرکل میں طلب کیا گیا ہے، متوقع طور پر جے آئی ٹی دونوں سے پوچھ گچھ کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سپریم کورٹ میں آیندہ سماعت کے لیے کچھ اہم فیصلے بھی کیے گئے ہیں۔دوسری طرف کراچی: ایف آئی اے نے اربوں روپے کی مبینہ غیر قانونی ٹرانزیکشن کے معاملے پر سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو کل طلب کرلیا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق، آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو کل بیان ریکارڈ کیلئے طلب کیا گیا ہے، ایف آئی اے نے دونوں کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے۔ آصف زرداری اور فریال تالپر کے اکاؤنٹس میں بھاری رقوم کی ٹرانزیکشن کیسے ہوئی. اس پر ایف آئی اے حکام دونوں سے تفتیش کریں گے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے

سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کو منی لانڈرنگ کیس میں کل بدھ کو بیان کے لئے ایفآئی اے اسٹیٹ بنک سرکل طلب کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ایف آئی اے انسپکٹر محمد علی ابڑو کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہنفریال تالپور کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں اور دونوں کو 11 جولائی کو بیان کے لئے ایف آئی اے ، اسٹیٹ بنک سرکل بھی طلب کر لیا گیا ہے جہاں پر انسے پوچھ گچھ کی جائے گی ۔(ف،م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 26 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 23 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.