Masoom Kutte (Dog) Ko Siasat Ka Jhanda (Flag)
Posted By: Ahmed on 28-07-2018 | 01:35:30Category: Political Videos, Newsمعصوم کتے کو سیاسی جماعت کا جھنڈہ پہنا کر گولی مار دی گئی ، یہ کس جماعت نے کیا ؟ جان کر ہر پاکستانی بے حد افسردہ ہو جائے گا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی میں عام انتخابات سے قبل گدھے کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے باعث وہ جان کی بازی ہار گیا لیکن یہ سلسلہ وہیں تھم نہ سکا بلکہ سیاسی گہما گہمی نے میں جانوروں کو نشانہ بنانے کا کام ہی شروع ہو گیا ، کراچی کے بعد لاہور میں بھی گدھے کو نشانہ بنایا گیا اور اب ٹویٹر پر ایک اور انتہائی دردناک ویڈیو سامنے آ گئی ہے جس میں سیاسی جماعت کے نوجوان کارکن بے زبان جانور کتے پر سیاسی جماعت کا جھنڈا باندھ کر اسے گولیاں مار کر ہلاک کر دیتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونی والی ویڈیو میں سیاسی جماعت کے کارکن کتے پر پاکستان تحریک انصاف کا جھنڈا باندھتے ہیں اور پھر اس پر گولیوں کی برسات کردیتے ہیں جبکہ ویڈیو میں وہ مقامی زبان میں کچھ گفتگو بھی کر رہے ہیں ۔ویڈیو پر وائر ل ہونے والی 45 سیکینڈ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ مٹی پر بیٹھے ہوئے کتے پر پی ٹی آئی کا جھنڈا لپیٹا گیاہے اور دو لڑکوں کی گفتگو کی آواز سنائی دیتی ہے تاہم وہ اچانک سامنے آتے ہیں اور پہلے سیاسی جماعت کا پرچم لہراتے ہیں جس پر ” وطن پارٹی “ لکھاہواہے اور انتخابی نشان ”چراغ “ بنا ہواہے جس کے بعد وہ کتے پر تین گولیاں چلاتے ہیں اور کتا سسکتے ہوئے اپنی جان دے دیتاہے ۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











