Pakistan Ki Beroni Adaayegiyaan
Posted By: Pango on 28-07-2018 | 07:50:49Category: Political Videos, Newsپاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی صورتحال آنیوالی حکومت کیلئے بڑا چیلینج:موڈیز
عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کا کہنا ہےکہ پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی صورتحال بڑا چیلینج ہے اور حکومت کو ادائیگوں کی فنانسنگ کے لیے آئی ایم ایف پروگرام میں جانا پڑے گا۔
پاکستان کے عام انتخابات پر ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ تحریک انصاف دیگر چھوٹی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے ساتھ مل کر حکومت بنائے گی جس کے لیے پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی صورتحال بڑا چیلینج ہے۔
موڈیز کا کہنا ہےکہ مسئلے کا ممکنہ حل مانیٹری اور مالیاتی پالیسی کو سخت کرنے میں ہے، روپے کی قدر میں کمی ہوسکتی ہے جب کہ حکومت کو ادائیگوں کی فنانسنگ کے لیے آئی ایم ایف پروگرام میں جانا پڑے گا۔
موڈیز نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی نےٹیکس کم کرنے اور توانائی کی قیمتیں کم کرنے کے وعدے کئے ہیں،ٹیکس آمدنی کا وسیع نہ ہونا آنے والی حکومت کے لیے چیلنج ہوگا جب کہ گورننس بہتر بنانا اور کرپشن کا خاتمہ حکومت کے لئی بڑا چیلنج ہوگا۔
موڈیز کے مطابق عالمی مسابقت نہ ہونا کمزور ادارے، گورننس کی خامیاں اور کرپشن ہیں۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











