Bollywood Actress Priyanka Chopra Ne Mangni Kar Li
Posted By: Ahmed on 28-07-2018 | 07:52:39Category: Political Videos, Newsپریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار کے ساتھ منگنی کرلی
نیو یارک(اے این این )پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار کے ساتھ منگنی کرلی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی دیسی گرل پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار و اداکار نک جونز کی قربت کے چرچے گذشتہ کئی ماہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں تاہم اب یہ قربت رشتے میں بدل گئی ہے۔ معروف امریکی میگزین نے یہ دعوی کیا ہے کہ پریانکا چوپڑ ا اور نک جونز نے منگنی کرلی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق 36سالہ اداکارہ نے 25سالہ نوجوان گلوکار و اداکار کے ساتھ اپنی سالگرہ سے ایک ہفتہ قبل بھارت میں ہی منگنی کی تھی اور اب اکتوبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ ان افواہوں کو بالی ووڈ کے ہدایتکار علی عباس کے ٹوئٹ کے بعد تقویت ملی ہے جس میں انہوں نے ذو معنی انداز میں فلم بھارت سے پریانکا کے آوٹ ہونے کی خبر دی ہے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











