Top Rated Posts ....
Search

Noon League Dhaandli Ki Wajah Se Nahi Haari

Posted By: Akram on 28-07-2018 | 07:54:13Category: Political Videos, News


”ن لیگ دھاندلی کی وجہ سے نہیں ہاری بلکہ۔۔۔“ بیلٹ پیپر کی ایسی تصاویر سامنے آ گئیں کہ ہر پاکستانی کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عام انتخابات میں برتری حاصل کرنے والی جماعت بن کر سامنے آئی ہے تاہم دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی نتائج مسترد کر دئیے گئے ہیں۔

آج ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)ف اور مسلم لیگ (ن) سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے انتخابی نتائج کو عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ قرار دیتے ہوئے حلف نہ اٹھانے اور دوبارہ انتخابات کیلئے تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔

سیاسی جماعتیں تو تحریک انصاف پر دھاندلی کے الزامات عائد کر رہی ہیں مگر اب بیلٹ پیپرز کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں جن کی بنیاد پر یہ کہا جا رہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) دھاندلی کی وجہ سے نہیں بلکہ ایسے نشانات لگانے کی وجہ سے ہاری کیونکہ ان کے ووٹرز بیلٹ پیپر پر ایسے کام کرتے رہے کہ ووٹ ہی مسترد ہو گئے۔


سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینے والے ووٹر نے شیر کے نشان پر مہر لگانے کے بعد مبینہ طورپر بلے کے نشان پر پنسل سے کانٹا لگا دیا۔ یہ کام وفاقی اور صوبائی نشست کیلئے استعمال ہونے والے دونوں بیلٹ پیپرز پر کیا گیا اور الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق مہر کے علاوہ بیلٹ پیپر پر کوئی اور نشان ہونے کے باعث ووٹ مسترد ہو جاتا ہے۔

بیلٹ پیپرز کی ان تصاویر میں کتنی سچائی ہے؟ اس بارے وثوق سے تو کچھ نہیں کہا جا سکتا لیکن اگر ایسا ہوا ہے تو کسی جماعت کو چاہے ہزاروں ووٹ ملے ہوں، مسترد ہی تصور کئے جاتے ہیں تاہم بعض لوگوں کا خیال ہے کہ ووٹر کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ مہر لگانے کے بعد وہ اپنی پنسل نکالے اور دوسرے امیدوار پر کراس کے نشانات لگاتا رہے ، ایک ووٹر کے بعد دوسرا ووٹر قطار میں کھڑا ہوتا ہے ۔

یہ نشانات ممکنہ طورپر فوٹو شاپ کرکے لگائے گئےہیں یا پھر انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد ٹرانسپورٹیشن کے دوران کسی نے شرارت کرنے یا سوشل میڈیا پر شیئرکرنے کے لیے ایسا کیا ۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 125 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 122 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.