Top Rated Posts ....
Search

Noon League Ko Intakhabaat Mein Shakist....Asad Umar

Posted By: Manglu on 28-07-2018 | 08:32:11Category: Political Videos, News


(ن) لیگ کو انتخابات میں شکست ۔۔۔اسد عمر کے بھائی گورنر سندھ محمد زبیر نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا
کراچی (ویب ڈیسک) گورنرسندھ محمد زبیر نے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا ہے، گورنرسندھ محمد زبیر اپنے استعفے کا اعلان کل پریس کانفرنس میں کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنرسندھ محمد زبیر نے کل استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا ہے۔محمد زبیر نے اچانک عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔

جس کے بارے ن لیگی رہنماؤں میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔ گورنر سندھ محمد زبیر اپنے استعفے کا اعلان کل پریس کانفرنس میں کریں گے۔ واضح رہے عام انتخابات 2018ء کے بعد ملک میں تحریک انصاف کی نئی حکومت بننے جارہی ہے، تحریک انصاف 115نشستوں کے ساتھ قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت ، مسلم لیگ ن 64 نشستوں کے ساتھ دوسری جبکہ پیپلزپارٹی تیسری بڑی جماعت بن گئی ہے۔تحریک انصاف نے حکومت سازی کیلئے آزاد امیدواروں اور ہم خیال جماعتوں سے رابطے شروع کردیے ہیں۔پی ٹی آئی رہنماء نعیم الحق نے کہا کہ ہماری پنجاب حکومت کے حوالے سے رابطے مکمل ہوچکے ہیں۔جلد خوشخبری دیں گے۔وفاق میں بھی ہماری بڑی پارٹی بن چکی ہے۔ مرکز میں بھی ہماری حکومت ہی بنے گی۔ عمران خان 14اگست سے پہلے وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم چاہتی ہے کہ عمران خان جلد ازجلد حکومت سنبھالیں اور عوامی ایجنڈے کو پورا کریں۔معیشت تباہ ہوچکی ہے اور ملک خطرات میں گھرا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن ابھی بھی منفی سوچ کا مظاہرہ کررہے ہیں۔انہوں نے فاٹاانضمام میں بھی مخالفت کی تھی۔نعیم الحق نے کہا کہ جولوگ جمہوری نظام الٹنے کا سوچ رہے وہ اپنی سوچ بدلیں۔جمہوری عمل کوالٹ پلٹ کرنے والوں سے اپیل ہے کہ حکومت بننے جارہی ہے اس کے راستے میں روڑے نہ اٹکائیں ۔ہماری حکومت کوبننے دیں ۔ مخالفین کومعلوم ہونا چاہیے کہ پاکستان کے عوام کیا چاہتے ہیں۔خیبرپختونخواہ اور پنجاب کے وزراء اعلیٰ کے ناموں کا اعلان جلد کردیں گے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی سے رابطوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ہمارا ان سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔دوسری جانب الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے مسلم لیگ ن ، ایم ایم اے ، پیپلزپارٹی ، اے این پی اور ایم کیوایم سمیت دیگر جماعتوں نے انتخابی نتایج کومسترد کردیا ہے۔(س)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 124 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 121 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.