Meri 4 Hazar Ki Bartari Thi Lekin Phir PTI.....
Posted By: Ahmed on 28-07-2018 | 20:52:31Category: Political Videos, News”میری 4 ہزار کی برتری تھی لیکن چند گھنٹوں بعد اچانک پی ٹی آئی۔۔۔“ خیبرپختونخواہ میں تین روز سے دھاندلی کیخلاف احتجاج جاری، پی ٹی آئی پر ایسا الزام لگا دیا گیا کہ عمران خان پریشان ہو جائیں گے
بٹگرام (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے ضلع بٹ گرام میں صوبائی اسمبلی کے حلقے میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ہفتے کو مسلسل تیسرے روز بھی احتجاج اور دھرنا جاری ہے۔ پاکستان راہ حق پارٹی کے کارکنوں اور دیگر مظاہرین کی جانب سے الیکشن کے دن سے شروع کئے گئے احتجاج کے باعث کچہری چوک پر مرکزی شاہراہ قراقرم بند ہے۔
مظاہرین اور پاکستان راہ حق پارٹی کے کارکنان انتظامیہ کے خلاف نعرے لگارہے ہیں اور ان کا موقف ہے کہ وہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 29 پولنگ سٹیشنزمیں ہونے والی دھاندلی اور نتائج میں ردوبدل کو قبول نہیں کریں گے۔
انتخابات کو ”آر او سلیکشن“ سے تعبیر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا احتجاج اور دھرنا مطالبات کے پورے ہونے تک جاری رہے گا اور وہ انصاف کے حصول کیلئے ہر ممکن حربہ استعمال کریں گے۔پاکستان راہ حق پارٹی کے امیدوار عطاءمحمد بھی مظاہرین میں شامل ہیں، جن کا دعویٰ ہے کہ انہیں حلقے کے 149 پولنگ سٹیشنز میں سے 128 کے ابتدائی نتائج میں 4 ہزار کی برتری حاصل تھی۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











