China Bridge Girne Se 8 Afraad Halaak
Posted By: Pango on 28-07-2018 | 21:38:34Category: Political Videos, Newsچین ،پل گرنے سے8 افراد ہلاک
ہینگ ژو(آئی این پی )مشرقی چینی صوبے ژی جیانگ میں ایک لاؤنج پل گرنے کے باعث8 افراد ہلاک اور3 زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ہینگ ژو سٹی کی ٹانگ لوکاؤنٹی کے گاؤں لانگ جان کے لاؤنج پل کا اوپر کا حصہ گر گیا جس کے باعث 8افراد ہلاک اور 3زخمی ہوگئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں جنہوں نے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا ۔بتایا جاتا ہے کہ طوفانی موسم کے باعث یہ حادثہ پیش آیا یہ افراد بارش کے باعث پل کے نیچے پناہ لیے ہوئے تھے کہ پل اچانک گر گیا، تاہم حادثے کی تحقیقات جاری ہے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











