Pakistan Ki Nayi Hakoomat Khitte Ko...Indian Hakoomat Ne Peghaam
Posted By: Pango on 28-07-2018 | 23:57:07Category: Political Videos, News’پاکستان کی نئی حکومت خطے کو ۔ ۔ ۔‘ بالآخر بھارتی حکومت نے بھی پیغام دیدیا، وہ اعلان کردیا جس کا سب کو انتظار تھا
نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت کی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت خطے کو محفوظ اور پر امن بنانے کے لیے کام کرے گی۔
ترجمان بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت خوش حال اور ترقی پسند پاکستان کا خواہش مند ہے، امید کرتے ہیں نئی حکومت جنوبی ایشیا کو محفوظ، مستحکم پُرامن اور دہشت گردی و تشدد سے پاک خطہ بنانے کے لیے تعمیری کام کرے گی۔ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں نے انتخابات کے ذریعے جمہوریت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے جو کہ خوش آئند ہے، نئی حکومت سے دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں تحریک انصاف اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے اور پارٹی چیئرمین عمران خان ملک کے متوقع وزیراعظم ہوسکتے ہیں۔عمران خان کا انتخابات میں برتری حاصل کرنے کے بعد قوم سے پہلے خطاب کے دوران بھارت کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہمیں ایک دوسرے پر الزام تراشی کے بجائے اپنے تعلقات بہتر کرنے چاہئیں، پاکستان اور بھارت کو آپس میں تجارت بڑھانی چاہیے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











