Pakistan Ka PTI Nau Muntakhib
Posted By: Pango on 29-07-2018 | 01:59:17Category: Political Videos, Newsچیف جسٹس پاکستان کا پی ٹی آئی نومنتخب ایم پی اے ندیم عباس کی ہوائی فائرنگ کانوٹس،فوری گرفتاری اور نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس پاکستان نے پی پی161 سے پی ٹی آئی کے نومنتخب ایم پی اے ندیم عباس کی ہوائی فائرنگ کانوٹس لیتے ہوئے گرفتاری کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ندیم عباس کانام فوری ای سی ایل میں ڈالاجائے اورمقدمے میں انسداددہشتگردی دفعات شامل کریں۔
دوران سماعت آئی جی پنجاب سید کلیم امام اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے،آئی جی پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی ایم پی اے ندیم عباس نے متعلقہ ایس ایچ اواورپولیس کانسٹیبلزپرتشددکیا،نومنتخب ایم پی اے کےخلاف مقدمہ درج کرلیاہے جلدگرفتارکرلیاجائےگا۔
چیف جسٹس پاکستان نے آئی جی کو 24 گھنٹے میں پی ٹی آئی رہنماندیم عباس کی گرفتاری کاحکم دے دیا اور ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ندیم عباس کانام فوری ای سی ایل میں ڈالاجائے،مقدمے میں انسداددہشتگردی دفعات شامل کریں،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ جنہیں قانون کی عزت نہیں کرنی آتی انہیں نہیں چھوڑیں گے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











