Naya Wazir E Aala KPK Kaun Hoga?
Posted By: Pango on 29-07-2018 | 02:24:48Category: Political Videos, Newsپرویز خٹک اور اسد قیصر کی چھٹی۔۔۔ نیا وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کون ہو گا؟ ناقابل یقین نام سامنے آ گیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد حکومت سازی کے لیے حکمت عملی تیز کردی، پارٹی نے پرویز خٹک اور اسد قیصر کو وزارت اعلیٰ کا قلمدان نہ سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے پرویز خٹک اور اسد قیصر کو ،
وزارت اعلیٰ کے پی کے کا قلمدان نہ سونپنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے لیے شوکت یوسفزئی کا نام بھی سامنے آگیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق سربراہ پی ٹی آئی عمران خان نے پرویز خٹک اور اسد قیصر کو قومی اسمبلی کی نشست رکھنے کی ہدایت ہے، فیصلہ قومی اسمبلی میں عددی اکثریت پوری کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی کے کے لیے آج سے مشاورت کا آغاز کیا جائے گا، جس کے بعد پارٹی قیادت کے فیصلے کے مطابق کسی رہنما کو وزارت اعلیٰ کا منصب سونپا جائے گا۔علاوہ ازیں الیکشن 2018 میں سب سے زیادہ سیٹیں لینے والی پاکستان تحریکِ انصاف وفاق کے بعد پنجاب میں بھی حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے نیا پنجاب بنانے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے، سب سے بڑے صوبے میں حکومت سازی کے لیے تحریک انصاف نے نمبر گیم پورا کرلیا۔دریں اثنا وفاق میں حکومت سازی کے لیے بنی گالہ میں اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں نے شرکت کی، سید فخر امام سمیت کئی آزاد ارکان نے کپتان کے ساتھ بیٹھک کی۔(س)

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











