Khan Sahab Aapne Qaum Ke Dil Jeet Liye
Posted By: Ahmed on 29-07-2018 | 18:43:23Category: Political Videos, Newsخان صاحب آپ نے قوم کے دل جیت لیے ۔۔۔۔ کئی روز تک تحریک انصاف کی انتخابی مہم چلانے والی خوبصورت ترین اداکارہ نے اور کیا کچھ کہہ ڈالا ؟ جانیے
لاہور(ویب ڈیسک )معروف اداکارہ ہنی شہزادی نے کہا ہے کہ عمران خان نے قوم سے خطا ب میں سب کے دل جیت لئے ہیں۔ انہوں نے جس اعتماد اور لہجے میں گفتگو کی اس سے بخوبی اندازا لگایا جاسکتا ہے کہ وہ ملک اور قوم کی حالت بدلنے میں سنجیدہ ہیں ۔آج اُن کے دشمن بھی یہ کہنے پر مجبور ہوگئے ہیں
کہ عمران خان کو ہی آئندہ وزیراعظم بننا چاہیے ۔انہوں نے الیکشن سے قبل جو وعدے کیے تھے وہ ضرور پورے کریں گے ۔گورنرز ہاؤسز کو تعلیمی ادارے بنانے کا جو وعدہ انہوں نے کیاتھا اُس کا اعلان کرکے وہ عوام کے دلوں میں گھر بنا چکے ہیں،تحریک انصاف کی بھرپور کمپین چلانے پر مجھے بہت فخر ہے اور آئندہ بھی اپنے کپتان کے لئے محنت جاری رکھوں گی۔ میں اپنے حلقے سے جیتنے والے ایم این اے شفقت محمود اور ایم پی اے محمود الرشید کو مبارکباد پیش کرتی ہوں اور اُمید کرتی ہوں کہ وہ حلقے کی عوام کے لیے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیداکریں گے۔دوسری جانب ایک خبرکے مطابق ٹیلی ویڑن کے معروف چائلڈ سٹار سمیع خان نے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی تاریخی کامیابی پر چیئرمین عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کپتان نے ثابت کردیا کہ ملک کی خاطر جدوجہد کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا۔سمیع خان نے مزید کہا کہ عمران خان 22 سال کی جدوجہد کے بعد اس مقام پر پہنچے ہیں جس میں پوری قوم نے ان کا ساتھ دیا ہے۔انہوں نے جس طرح نئے پاکستان کی بنیاد رکھی ہے اس نے پوری دنیا کو حیران کردیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نئے پاکستان میں انشاء اللہ سب کو انصاف اور مساوی حقوق ملیں گے مجھے ذاتی طور پر اس بات کی خوشی ہے کہ مجھ جیسے بچوں کو اب محفوظ اور نیا پاکستان ملے گا۔ جس میں امن اور خوشحالی ہوگی۔نوجوانوں نے عمران خان کو ووٹ دے کر یہ ثابت کیا ہے کہ وہی پاکستان کے لئے کچھ کرسکتے ہیں۔(ع،ع)

Israel launches airstrikes on Lebanon, killing 6
UN Security Council passes resolution to stop Iran's attacks on neighboring countries
Possible date of Eid-ul-Fitr revealed in Pakistan
Iran continues missile attacks on Israel, injuring more than 200 Israelis
Father was martyred while reciting the Holy Quran on the 10th of Ramadan, Iranian Supreme Leader Mojtaba Khamenei
Eid holidays announced in another Gulf country












