Imran Khan Ne Qaum Se Khitaab Mein
Posted By: Ahmed on 29-07-2018 | 21:34:15Category: Political Videos, Newsعمران خان نے قوم سے خطاب میں پاکستانیوں سے کیا جانے والا پہلا وعدہ 2 دن بعد ہی توڑ دیا
اسلام آباد، لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور نامزد وزیراعظم عمران احمد خان نیازی نے قوم سے خطاب میں اعلان کیاتھا کہ جن حلقوں میں دھاندلی کا شور مچایا جارہاہے ، وہ حلقے کھلوادیں گے لیکن دو دن گزرنے کے بعد ہی یہ وعدہ توڑدیا اور خواجہ سعد رفیق کی درخواست پر این اے 131 کے تمام تھیلے کھلوانے کی مخالفت کردی۔
تفصیلات کے مطابق این اے 131 میں تمام ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی خواجہ سعد رفیق کی درخواست ریٹرننگ افسر اختر بھنگو نے مسترد کر دی ۔ دوران سماعت عمران خان کے وکلاء اور نمائندوں نے مکمل حلقہ کھولنے کی مخالفت کی ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ جانچ پڑتال کی گئی تھی جس پر خواجہ سعد رفیق کے ووٹ بڑھ گئے تھے ۔
دوسری طرف خواجہ سعد رفیق کاکہناتھاکہ تحریک انصاف کی درخواست پر علیم خان کا حلقہ کھول دیا گیا جہاں لیڈ ہی ہزاروں میں ہے ، این اے 131 کے نیچے دونوں صوبائی حلقے بھی کھول دیئے گئے لیکن این اے 131 کے بیلٹ باکس نہیں کھولے جارہے ، مسترد ووٹوں کی گنتی پر ہی لیڈ680 سے کم ہوکر 603 پر آگئی ۔ خواجہ سعد رفیق کاکہناتھاکہ پچھلی دفعہ چالیس ہزار ووٹوں کی لیڈ پر تحریک انصاف نے حلقہ کھلوایا لیکن اب چند سو ووٹوں کی لیڈ پر بھی حلقہ کھلوانے سے بھاگ رہے ہیں۔ این اے 131کے تھیلے کھلے تو یہاں سے عمران خان ایم این اے نہیں ہوں گے۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












