Chalti Hui Bus Se Uski Cheekhein Sun Kar Pata Chala Ke Uske Saath Jinsi Ziyaadati
Posted By: Ashad on 29-07-2018 | 21:38:05Category: Political Videos, Newsچلتی ہوئی بس سے اسکی چیخیں سن کر پتہ چلا کہ اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی جارہی ہے اور پھر ۔۔۔
ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)بنگلہ دین میں فیکٹر ی میں کام کرنے والی ایک خاتون نے نامعلوم افراد کے ہاتھو ںجنسی زیادتی کی کوشش پر چلتی ہوئی بس سے چلانگ لگا دی اور پیچھے سے آنیوالی ٹریفک تکے آکر کچلے جانے کے باعث جاں بحق ہوگئی ۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق شیولی نے جنسی زیادتی سے بچنے کے لئے چلتی ہوئی مسافر بس سے چھلانگ لگائی جس کو پیچھے سے آنیوالی ٹریفک نے کچل دیا جس کے باعث وہ موقع پر چل بسی ۔
یہ واقع مرزا پورمیں پیش آیا ۔یہ بات شیولی بیگم کے خاوند شر یف ماہی نے اس وقت بتائی جب وہ اپنی بیوی پر مجرمانہ جنسی حملے اور اس کے مارے جانے کی رپورٹ لکھوانے پولیس سٹیشن آیا ۔
شیولی بیگم کی عمر 28برس تھی ، عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے شیولی کو چلتی ہوئی بس میں چیخیں مارتے ہوئے سنا جس کے بارے میں خیال کیا جا رہاہے کہ اس کے ساتھ زبردستی جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی جارہی تھی او ر پھر اس نے شائد زیادتی سے بچنے کے لئے بس سے چھلانک لگادی اور پیچھے سے آنیوالی ٹریفک کے نیچے آکر بری طرح کچلی گئی ۔
پولیس بس کاسراغ لگانے کی کوشش کررہی ہے جس سے شیولی بیگم نے چھلانگ لگائی جبکہ اس کے ساتھ کام کرنیوالے ملازمین کا کہناہے کہ وہ چلتی ہوئی بس سے گر کر حادثے کا شکار ہوئی ۔ پولیس کے مطابق تفتیش کے بعد ہی حتمی رائے قائم کی جا سکے گی ۔

جنسی زیادتی کے دوران بس سے چھلانگ لگا کر کچلی جانیوالی شیور لی بیگم

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












