Main Yeh Cheez Poori Dunya Ko Dikhaane Lagi Hoon - Reham Khan
Posted By: Akram on 29-07-2018 | 22:18:52Category: Political Videos, News’ میں یہ چیزپوری دنیا کو دکھانے لگی ہوں‘ ریحام خان نے اعلان کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ریحام خان پاکستان تحریک انصاف اور اس کے قائدین پر تنقید کرتی رہی ہیں اور عمران خان کی نجی زندگی سے متعلق بھی کئی باتیں کیں جس پر پی ٹی سے وابستہ سوشل میڈیا سیل یا کارکنان نے جوابی حملے کیے تاہم تحریک انصاف کی طرف سے جواب نہ دینے کا فیصلہ کیا گیالیکن اب ریحام خان نے ایک مرتبہ پھر حیران کن اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق تقریباً20لاکھ فالوورز والے ٹوئیٹر اکاﺅنٹ سے الیکشن سے قبل اور الیکشن کے بعد بھی تحریک انصاف کی قیادت کیخلاف ٹوئیٹ کرتی رہی ہیں اور انہیں عالمی خبررساں اداروں نے بھی عمران خان سے متعلق بات کرنے کیلئے مدعو کیا۔ریحام خان خود بھی پاکستان کی دیگر سیاسی پارٹیوں کی طرح پاکستان میں ہونیوالے حالیہ انتخابات پر انگلی اٹھاچکی ہیں ۔
ریحام خان نے سی این این پر پاکستان میں ہونیوالے حالیہ انتخابات پر موقف دیتے ہوئے ایک سکرین شاٹ شیئرکیا تو ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھاکہ ”امیدہے کہ آپ یہ بتانا نہیں بھولی ہوں گی کہ گھر سے جاتے ہوئے آپ نے عمران خان کا بلیک بیری بھی چوری کیا تھا ، نہ ہی عمران خان کے اردگرد موجودان سرمایہ کاروں کا جن کی آپ کو اپنی فلم بنانے کیلئے تلاش تھی ،قصہ مختصر، آپ ایک مفاد پرست ہیں“۔

عمران خان کے اس تبصرے پرریحام خان ایک مرتبہ پھر میدان میں آگئیں اور لکھا کہ ” میں کچھ میسجز جلد ہی سوشل میڈیا پر لکھنے والی ہوں “۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












