Shahbaz Shrif Se.....Mulaqaat Punjab Mein
Posted By: Pango on 29-07-2018 | 22:22:52Category: Political Videos, Newsشہباز شریف سے جگنو محسن کی ملاقات ، پنجاب میں حکومت سازی پر تبادلہ خیال
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف سے چیئر مین پی سی بی کی اہلیہ جگنو محسن نے ملاقات کی ہے ، اس دوران پنجاب میں حکومت سازی سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔
دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی کی اہلیہ اور اوکاڑ ہ سے کامیاب ہونے والی پنجاب اسمبلی کی آزاد امیدوار جگنو محسن نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں پنجاب میں حکومت ساز ی سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ واضح رہے کہ پنجاب میں حکومت بنانے کے لئے جوڑ توڑ کا سلسلہ عروج پر ہے ۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ پنجا ب میں ان کو اکثریت حاصل ہے اس لئے پنجاب میں حکومت بنانا ان کا حق ہے جبکہ تحریک انصا ف کی جانب سے مسلم لیگ ق کو ملا کر اپنی نمبر گیم پوری کرنے کا دعویٰ کیا جارہا ہے ۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











